بلوچستان کے واقعات میں ہندوستان کا رول نہیں - عبد الملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

بلوچستان کے واقعات میں ہندوستان کا رول نہیں - عبد الملک

پاکستانی صوبہ بلو چستان کے چیف منسٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ میں وقوع پذیر واقعات میں ہندوستان کے ملوث ہونے کاکوئی ثبوت نہیں ہے۔ فیشن نے ہفتہ کو اطلاع دی۔ بلوچ نے کہا کہ وہ بلو چستان میں لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں رکھتے لیکن وفاقی حکومت اور اس کی ایجنسیوں نے کہاہے کہ ان کے پاس کا ثبوت موجود ہے۔ ان کے بمو جب علاقہ میں امن و ضبط کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور فرنیٹر کارپس ( ایف سی ) سے قائم کردہ چیک پوسٹس کی نصف تعداد کو برخواست کر دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے بتا یا کہ تا حال انہوں نے بلوچ مدافعتی گر وپس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔تاہم انہوں نے انہیں بات چیت کی میز پر لانے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ۔ ہم مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ 21ویں صدی، جمہوریت کی صدی ہے اور جمہوری طریقہ سے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ طاقت کا استعمال حل نہیں ہے۔ چف منسٹر نے بتایا کہ جلد ہی بلو چستان مسئلہ پر ایک کل پارٹی کانفرنس طلب کی جائے گی اور تمام سیاسی پار ٹیوں ، قبائلی قائدین اور سیول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ایک حکمت عملی بنائی جائے گی، اور بعد ازاں بلوچ مدافعتی گروپس اور مذہبی خیالات رکھنے والے افراد کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کوئٹہ اور صوبہ کے دیگر حصوں میں عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

No proof of Indian role in Balochistan: CM of Balochistan Abdul Malik Baloch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں