مجرم ارکان پارلیمنٹ کو فوری نااہل قرار دیا جائے - اٹارنی جنرل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

مجرم ارکان پارلیمنٹ کو فوری نااہل قرار دیا جائے - اٹارنی جنرل

Attorney-General-GE-Vahanvati
فردجرم عائد کردہ ارکان پارلیمنٹ لالوپا دو ساداور جگہ یش شرما کو نااہل قراردینے کے علان کے طریقہ کارپر غیریقینی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے انارنی جنرل نے لوک سبھا سکریٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ نشستوں کے مخلوعہ ہونے سے متعلق اعلامیہ کو فوری طورپر جاری کرے۔اندروں دوہفتہ اسی مسئلہ پر دوسری مرتبہ اپنی رائے دیتے ہوئے جی ای واہنوتی نے واضح کیا کہ رکن پارلیمنٹ اسی دن نااہل قرارپاتاہے جب وہ کسی عدالت کی جانب سے مجرم قراردیاجائے اور نشست کے مخلوعہ ہونے کا فوری طور پراعلان کیاجاناچاہئے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اعلامیہ کی اجرائی میں کسی قسم کی تاخیر کو سپریم کورٹ کے احکام پر عدم عمل آوری تصورکیا جاسکتا ہے۔مللکے سرکردہ قانونی عہدیدارنے واضح کردیا کہ متعلقہ ایوان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جا نا چاہئے۔قبل ازیں دی گئی اپنی رائے میں واہنوتی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کو فوری طورپر نااہل قراردیاجاتاہے تاہم اعلامیہ جاری کرنے کے لئے جو طریقہ کاراپنایاجاتاہے اس تعلق سے انہوں نے خاموشی اختیار کی۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس تعلق سے وضاحت طلب کرنے کے لئے پھر ایک باران سے اس مسئلہ کو رجوع کیا ہے۔دوسری طرف راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے پہلے ہی کانگریس رکن پارلیمنٹ دشید مسعود جنہیں پچھلے ماہ رشوت کیس میں مجرم قراردیتے ہوئے4سال کی قیدسنائی گئی ہے،کی نشست کو مخلوعہ قراردینے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیاہے۔واہنوئی نے واضح کردیا کہ10جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جس میں کہا گیا کہ رکن اسمبلی کو جرم کی پاداش میں2سال سے زائدقیدپرفوری نااہل قراردیاجائے ایسے میں ان ارکان کے مستقبل کے تعلق سے کوئی تشریح کرنے کی گنجایش باقی نہیں ہے۔

Attorney General GE Vahanvati for immediate disqualification of MPs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں