نئی دہلی
( یو این آئی)
ہندوستان نے آج اسلام آباد کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ اس نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مناسب شواہد نہیں پیش کئے ہیں اور کہا کہ پورا منصوبہ پاکستا ن کی سرزمین پر ہی تیار کیا گیا تھا اس لیے تمام ثبوت وہیں موجود ہونے چاہئیں۔ تین سال قبل ہوئے اس حملے میں 166افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والا واحد حملہ آور پاکستانی شہری اجمل عامر قصاب کو گزشتہ برس پھانسی دے دی گئی تھی۔ وزرات خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے آج یہاں کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کا پورا منصوبہ پاکستان میں تیا ر کیا گیا تھا۔ جن دہشت گردوں نے حملہ کو انجام دیا ان کی تربیت بھی پاکستان میں ہی ہوئی تھی اس کے لیے مالی مدد پاکستان سے ہی فراہم کی گئی تھی۔ اس لئے اس حملے کا 99فیصد ثبوت پاکستان میں ہی موجود ہے۔ مسٹر اکبرا لدین نے کہا یہ پاکستانی حام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممبئی حملہ کے قصور وارکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے ثبوتوں کو مناسب انداز می پیش کریں۔ انہون نے کہا کہ ہندوستان نے عدالتی کمیشن کے ساتھ پورا پورا تعاون کیا اور انہیں جو بھی اور جس طرح بھی معلومات کی ضرورت تھی ، اسے ہندوستان نے نئی دہلی میں 14اور 15اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کیا۔ اب یہ پاکستانی حکام پر منحصر ہے کہ وہ ممبئی حملہ کے قصور واروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے کیا اقدام کرتے ہیں۔
Mumbai attack evidence is in Pakistan: India
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں