مودی قیادت کے قابل نہیں - نیو یارک ٹائمز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

مودی قیادت کے قابل نہیں - نیو یارک ٹائمز

نیو یارک
( پی ٹی آئی)
بی جے پی کے وزرات عظمی کے امیدوار نریندر مودی اگر اپنے ملک کے عوام کے میں "خوف "اور "نفرت و دشمنی"کو بھڑکاتے ہیں تو پھر وہ ہندوستان کی قیادت موثر طور پر نہیں کرسکتے ۔ امریکہ کے موقر روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے ایک غیر معمولی اداریہ میں یہ تبصرہ کیا۔ نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نو 63سالہ بی جے پی لیڈر پر ایک چھبتا ہوا اداریہ تحریر کیا جس میں کہا "مسٹر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے یا اپنے مخالفین کو برداشت کرنے کی صلاحیت کا کچھ مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ "اداریہ میں مزید لکھا گیا کہ مودی نے پہلے بی جے پی کے سیاسی حلیفوں کو دور کرنا شروع کردیا ہے جبکہ جنتا دل ( یو ) نے جو ایک اہم علاقائی پارٹی ہے، اس کے ساتھ اپنے 17سال قدیم رشتے کو توڑ دیا کیونکہ اس کے کے لئے مودی قابل قبول نہیں۔ ٹائمز نے لکھا کہ ہندوستان ایک کثیر مذہبی ملک ہے اور مسٹر مودی اگر اپنے بیشتر عوام میں خوف اور دشمنی کو بڑھاوا دیتے ہیں تب وہ ملک کی موثر طور پر قیادت نہیں کرسکتے ۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ گجرات کے 2002کے فسادات میں تقریبا 1,000افراد ہلاک ہوگئے، گجرات میں مودی کے معاشی کارناموں کا سوال اٹھا یا گیا۔ اس نے لکھا"گجرات کا معاشی ریکارڈ پوری طرح قابل ستائش نہیں ہے۔"اداریہ میں اس حقیقت کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ گجرات کے مسلمان ساے ہندوستان میں سب سے زیادہ غریب ہیں اگر چہ ریاست کی سطح غربت ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ ہندوستانی نژاد اینڈریووزنتل کی قیادت میں 19رکنی ادارتی بورڈ کی ٹیم نے کہا کہ مودی کے اقتدار پر آنے سے بے شمار ہندوستانیوں با لخصوص ملک کے تقریبا 15کروڑ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لئے سنگین مسائل اٹھ کھڑے ہوں گے۔

Modi cannot lead India effectively: New York Times Editorial Board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں