برطانیہ کے لومبا فاؤنڈیشن کی ہندوستانی بیواؤں کی امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

برطانیہ کے لومبا فاؤنڈیشن کی ہندوستانی بیواؤں کی امداد

Lord-Loomba-charity
برطانوی ایوان دارالامراء کے رکن راج لومبا کی جانب سے قائم کردہ ایک چیارٹی کی جانب سے ہندوستان میں 10ہزار غریب بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے زائد از 1,50,000پونڈس جمع کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مسلمہ لومبا فاؤنڈیشن نے کل یہاں گوئیدل میں اپنے سالانہ ڈنر کی میزبانی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے کہا کہ فاؤنڈیشن بیواؤں کو راحت فراہم کرنے کی کوشش میں ایک بہترین کام انجام دے رہا ہے جنہیں سخت مصائب کا سامنا ہے۔ لا رڈ لومبا کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کلیگ نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز کوشش ہے اور انہوں نے اس کاز کے لیے اپنی بیشتر زندگی کو وقف کر رکھا ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ بیواؤں کے خلاف جرم اور ظلم حد سے بڑھ گیا ہے اور صحیح وقت ہے کہ ان خواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ لارڈ لومبا نے کہا کہ گزشتہ سال فاؤنڈیشن نے ہندوستان میں 10ہزار غریب بیواؤں کو با اختیار بنانے کیلئے ایک نیا پراجکٹ شروع کیا تھا۔ انہیں معاشی آزادی دیتے ہوئے ان میں سے ہر ایک کو ایک سیونگ مشین دی گئی اور گار منٹس کی تیاری کے لیے تربیت فراہم کی گئی۔ اس پراجکٹ کے اثر سے نہ صرف 10ہزار بیواؤں کو معاشی طور پر با اختیار بنا یا گیا ہے بلکہ وہ تقریبا 30ہزار بچوں کو بھی تعلیم دلا رہی ہیں کیونکہ ان میں سے ہر ایک کو اوسطا 3بچے ہیں۔

Britain's Lord Loomba's charity raises 1,50000 pounds for Indian widows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں