مقامی باشندوں و تارکین وطن پر حج کیلئے اجازت نامہ کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

مقامی باشندوں و تارکین وطن پر حج کیلئے اجازت نامہ کا لزوم

وزرات حج اور مکہ کے گورنر کے دفتر نے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو اجازت نامہ کے بغیر حج پر نہ جانے کی ایک سخت وارننگ جاری کی ہے۔ حکومت نے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی توسیع کی وجہ سے اس سال عازمین کی تعداد کو محدود کردیا ہے جو حج کو سعادت حاصل کریں گے۔ یہ انتباہ اجازت نامہ کے بغیر حج پر نہ جانے کے لئے تارکین وطن کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ تارکین وطن اجازت نامہ کے بغیر حج کرنے کی کوشش پر پکڑے جائیں تو انھیں ملک بد ر کردیا جائے گا اور 10سال کے لیے مملکت میں داخلہ پر امتناع عائد کیا جائے گا۔ ماضی میں کئی تارکین وطن نے مقدس مقامات میں در اندازی کرتے ہوئے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ وزرات حج نے ٹریفک سگنلس پر بیانرس تھامنے کے لیے والینٹرس کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ وزرات حج نے حج کے تعلق سے بیدرای شعور کے لیے ایک ویب سائیٹ بھی قائم کیا ہے تاکہ بنا لائسنس کے حج کے دوروں کے تعلق سے اس مہم کی تشہیر کی جاسکے ۔ مقامی باشندے دھوکہ دہی کے ذریعہ حج کی کوشش کرنے والوں کے تعلق سے اطلاع دینے کے 8002444480پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اسی دوران مکہ کے امیر پرنس خالد الفیصل نے جو مرکزی حج کمیٹی کے صدر نشین بھی ہیں کہا کہ تمام شہری عازمین حج کی سیفٹی کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ انھوں نے فریضہ حج اور تہذیب یافتہ کردار کی مہم کے ضمن میں شہریو ں کے ردعمل کی ستائش کی اور عازمین سے پرزور اپیل کی کہ حج کی ادائیگی کے لئے ایک پرمٹ ساتھ رکھیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ آئندہ حج سیزن کے لئے بر وقت ای گورنمنٹ پروگرام پر عمل آوری کی جائے گی۔

Local residents and expats need permits for Hajj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں