مالی بحران کے سبب امریکی صدر کا ایشیائی دورہ منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

مالی بحران کے سبب امریکی صدر کا ایشیائی دورہ منسوخ

امریکی سنیٹ میں بجٹ کو منظوری نہ ملنے سے پیدا شدہ بحران جاری ہے اور ریپبلیکن پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے سمجھوتے کے لئے بات چیت کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا ہے۔ سرکاری کام کاج آج چوتھے دن بھی ٹھپ رہے ۔ اس دوران صدر اوباما نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا ہے اور اب وہ اپنی جگہ پر وزیر خارجہ جان کیری کو بھیج رہے ہیں۔ مسٹر اوباما کے اس فیصلے کے بعد اب وہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایسائی بحرالکاہل اقتصادی تعاون سے متعلق کانفرنس ( ایبک) سمیت دو کانفرنسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق بند کی وجہ سے غیر ملکی دوروں میں کچھ مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسٹر اوباما ان کانفرنسوں میں شرکت نہیں کرسکتے ۔ انڈونیشیاء کے خارجہ امور کے ترجمان ٹیوکو فیاض سیاح نے بتا یا کہ مسٹر اوباما نے انڈ ونیشیا کے صدر سوشیلو امبانگ یود یونو کو فون کرکے اس دورے میں شامل نہ ہونے پر معذوری ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ دوروں کی تاریخوں کے سلسلہ میں نظر ثانی نہیں کی گئی ہے۔ وہائٹ ہاؤس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایپک اور برونئی میں ہونے والے مشرقی ایشیائی کانفرنس میں مسٹر اوباما کی جگہ پر امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔

US shutdown: Barack Obama cancels Asia trip

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں