آندھرا پردیش 2014 تک متحد رہے گا - این جی اوز سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

آندھرا پردیش 2014 تک متحد رہے گا - این جی اوز سربراہ

اے پی این جی اوز لیڈر اور صدر راشٹرپریرکشھنا سمیتی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی اشوک بابو نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ آندھرا پردیش 2014کے عام انتخابات تک متحد رہے گا اور یو پی اے حکومت اس سے قبل اقدامات کو آگے نہیں بڑھا سکتی ۔ آج یہاں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حتی کے ما بعد انتخابات بھی تقسیم ممکن نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت عوامی جذبات کو نظر انداز کرنے کی ہمت نہیں رکھتی ۔ انھوں نے دعوی کیا کہ تقسیم کے اقدامات میں 66دن کی تاخیر کا سہر ا تمام ملازمین کے سرجاتا ہے، جنھوں نے ریاست کی تقسیم کی مخالفت میں احتجاج کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا کی تائید میں احتجاج کی وجہ سے ہی یو پی اے حکومت ، تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے اقدامات کو آگے نہیں بڑھا پارہی ہے۔ اشوک بابو نے وضاحت کی کہ متحدہ ریاست کی تائید کی ہڑتال کو کسی نے اسپانسر نہیں بلکہ اس میں سماج کے تمام طبقات شامل تھے جو یو پی اے حکومت کے یکطرفہ فیصلہ کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام محکموں کے این جی اوز، آر ٹی سی ملازمین اور مختلف کیڈرس کے سرکاری عہدیداروں ، برقی کے ملازمین ، عہدیداروں اور اسٹاف نے کئی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے عوام میں اعتماد پیدا کیا۔ انھوں نے ریمارک کیا کہ زبر دست اشتعال کے باوجود پورا احتجاج تقریبا پر امن رہا جو اپنی نوعیت میں ایک ریکارڈ ہے۔

State division will not happen till 2014 elections, Association president P Ashok Babu said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں