انڈیا شائیننگ سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-25

انڈیا شائیننگ سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا - راہل گاندھی

انڈیا شائیننگ کی سیاست کے لئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے آج بندیل کھنڈ کے غریب اور دیہی نوجوانوں تک پہو نچنے کی کوشش کی اور یوپی اے کی مقبول عام اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کے دور میں ملک خوشحال ہے۔کانگریس کے نائب صدر نے ریاست میں گروہ واریت سے متاثرہ ان کی پارٹی میں اتحاد کی بھی اپیل کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مدھیہ پردیش میں آئندہ حکومت ان کی پارٹی کی ہوگی اور یہ حکومت کسی لیڈرکی نہیں بلکہ غریبوں،نوجوانوں اور خواتین کی ہوگی۔راہول گاندھی نے کہاکہ بندیل کھنڈانڈیا شائیننگ کا شکارہواہے۔لوگوں کی آہ وبکاکونظر انداز کیا گیا۔انھوں نے طنزیہ کہا کہ انڈیا شائیننگ کا نعرہ ان سیاستدانوں نے دیا ہے جو ایرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔صنعتکاروں کی سیاست پروہ عمل پیرا ہیں۔گزشتہ10برسوں سے مدھیہ پردیش کانگریس اقتدار سے باہر ہے۔راہول گاندھی نومبرمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے زبردست مہم چلارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسان جاننا چاہتے ہیں کہ مرکزکی جانب سے ان کے لئے بھیجاگیا روپیہ کہاں گیا۔راہول گاندھی نے وہاں موجودنوجوانوں سے کہا کہ وہ بتائیں کہ کیا وہ انڈیا شائیننگ کے نعرے کا اثریہاں دیکھ رہے ہیں۔راہول نے کہا نوجوان خوش نہیں ہیں،کسان خوش نہیں ہیں،خواتین خوش نہیں ہیں،پھر کس طرح ہندوستان جگمگا سکتا ہے؟پسینے میں شرابور کسان کھیت میں کام کرتا ہے،صرف اس لئے کہ اس کے بچے یا پوتے کسی دن جہاز میں سفر کرسکیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ اندراگاندھی نے کہا تھا کہ کا نگریس کی سیاست صرف ترقی اور لوگوں کو خود مختاربنانا ہے جب کہ بی جے پی صنعتکاروں کی سیاست پر عمل پیراہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ جس وقت انھوں نے پہلی مرتبہ اس علاقہ کا دورہ کیا تھا تو وہ مچھروں کے کاٹنے کا شکارہوئے تھے اور جب انھوں نے گاؤں میں پانی پیاتو انھیں پیٹ میں درد ہونے لگا لیکن میں خوش تھا کہ مجھے لوگوں کی تکلیف کا احساس ہورہاتھا۔بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے نے 2004ء کے لوک سبھا انتخابات انڈیا شائیننگ کا نعرہ دیا تھا لیکن اس وقت یو پی اے برسراقتدار آگئی۔ راہول گاندھی نے دعوی کیا کہ یوپی اے کے دور میں سڑکوں کی سہ گنا ترقی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ این ڈی اے نے اپنے دور میں بھی تعمیری کام کیا ہم نے اپنی حکومت میں اس کاسہ گنازیادہ کیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا سڑکیں بنانے سے زیادہ اہم ہے کہ لوگوں کی بھوک مٹائی جائے،کون ان لوگوں کو کھلائے گا جوان سڑکوں پر چلیں گے،جوان کھیتوں میں کام کریں گے،کیا سڑک یاایرپورٹ بنانے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے۔راہول گاندھی نے کہا ایک طرف ہم ترقی کی بات کرتے ہیں،دوسری طرف لوگوں کو خود مختاربنانے کی بھی کرتے ہیں،اندراگاندھی نے روٹی،کپڑااورمکان کا نعرہ دیاتھا اور آپ نے جواب دیا تھاکہ ہم آدھی روٹی کھائیں گے اور کانگریس کو اقتدار دلائیں گے۔اب ہم نے نعرہ بدل دیاہے،آپ پوری روٹی کھاےئے اورکانگریس کو اقتدار میں لاےئے۔نتیجہ کچھ بھی ہو،ہم غریبوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں،کمزورطبقات اور خواتین کوان کاحق ضرور ملے گا۔راہول گاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنھوں نے غذائی سلامتی بل کی محالفت کی تھی کہا کہ انھوں نے سوال کیا تھا کہ اس بل کے لئے روپیہ کہاں سے آئے گا؟جب غریب کھانا مانگتاہے تووہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔حصول اراضی بل کے لئے کانگریس کی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی غریب کسانوں کا ان کی زمین کا مناسب معاوضہ دلانے کے لئے پابندعہدہے۔اگرکسی امیرکو اس کی زمین کا مارکٹ معاوضہ ملتا ہے توپھرغریب کسان کو کیوں نہیں مل سکتا؟

India shines only for BJP leaders, not the poor: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں