رتن ٹاٹا کو ایرانڈیا کے خانگیانے سے دلچسپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

رتن ٹاٹا کو ایرانڈیا کے خانگیانے سے دلچسپی

Air India privatisation Ratan Tata
ملک کے ممتاز صنعتکار رتن ٹاٹا نے ایرانڈیا کو خانگیانے کے امکان سے دلچسپی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ جب بھی یہ (خانگیانے کا) عمل ہو ، انہیں بڑی خوشی ہوگی۔
ٹاٹا گروپ کے اعزازی صدر نشین سے اخبار نویسوں نے یہ پوچھا تھا کہ آیا وہ ایرانڈیا کو خانگیانے سے دلچسپی رکھتے ہیں؟ تب انہوں نے جواب میں کہا کہ "جب بھی ایسا ہو ، ہمیں اس کو دیکھتے ہوئے بڑی خوشی ہوگی"۔
یہاں یہ تذکرہ بےجا نہ ہوگا کہ حال ہی میں وزیر شہری ہوابازی اجیت سنگھ نے کہا تھا کہ یہ ان کی شخصی رائے ہے کہ حکومت کو ایرلائنز یا ہوٹلس جیسی خدمات کے شعبوں میں نہیں ہونا چاہیے۔

Would be very happy to look at Air India privatisation: Ratan Tata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں