لیبر پروٹیکشن پر ہند ۔ سعودی عرب معاہدہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

لیبر پروٹیکشن پر ہند ۔ سعودی عرب معاہدہ متوقع

ہندوستان نے سعودی عرب کے وزیر محنت کو ایک معاہد ہ پر دستخط کیلئے مدعو کیا ہے، جس کا مقصد ہندوستانی ورکرس کو سعودی سلطنت میں درمیانی لوگوں کی پکڑ سے محفوظ رکھنا ہے، جبکہ سعودیہ ہندوستان سے تارکین وطن کیلئے سرکردہ منازل میں سے ہے۔ سعودی وزیر کو دعوت نامہ ہندوستانی کابینہ مسودہ باہمی معاہدہ کو منظوری کے بعد ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ انڈین ایمبیسی میں ڈپٹی چیف آف مشن سیبی جارج نے عرب نیوز کو بتا یا کہ حکومت ہند نے سعودی لیبر منسٹر عادل فقیہہ کو اس معاہدہ کو قطعیت دینے کیلئے نئی دہلی کو مدعو کیا ہے۔ "ہم سعودی وزیر کے دورہء نئی دہلی کیلئے تاریخ طے کررہے ہیں، جو مستقبل قریب کی کوئی تاریخ ہونے کی توقع ہے"جارج نے کہا کہ اس معاہدہ پر عمل آوری کو آگے بڑھانے کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور یہ کہ جیسے ہی اس پر دستخط ہوجائے بروکروں کیلئے کوئی رول ادا کرنے کی گنجائش نہیں رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہد ہ سعودی عرب میں ورکرس اور آجرین دونوں کیلئے تحفظ فراہم کرے گا۔ سعودی وزرات محنت کے ایک سرکاری ذریعہ نے کہا کہ وزرات امور خارجہ کو ہندوستان سے مکتوب وصول ہوا ہے۔

India, Saudi Arabia to ink agreement on labour protection

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں