ڈپارٹمنٹ آف الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی ، سرکاری دفاتر اور محکموں کے لیے ای-میل کے استعمال کی پالیسی کا مسودہ تیار کر رہا ہے جو کہ تقریباً تکمیل کے قریب ہے۔ اب یہ محکمہ اس سلسلہ میں دیگر وزارتوں سے ان کی رائے حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ محکمہ کے سکریٹری جے ستیہ نارائنا نے سی آئی آئی سمٹ کے وقفوں کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پالیسی کو حکومت ہند کی ای-میل پالیسی کا نام دیا جائے گا جو کہ تقریباً تیار ہو چکی ہے اور ہم اس دوران دیگر وزارتوں کی رائے حاصل کر رہے ہیں۔ دسمبر کے وسط یا اواخر تک اسے کارکرد بنا دیا جائے گا۔
Gmail, Yahoo may be banned in government offices by year-end
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں