ہند - روس کے درمیان 5 معاہدات پر دستخط متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

ہند - روس کے درمیان 5 معاہدات پر دستخط متوقع

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے روس اور چین کو ہندوستان کے اہم ترین شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے ساتھ دفاعی اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے سے ہندوستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی۔ وزیر اعظم نے ماسکو پہنچنے کے بعد میڈیا سے خطا کیا ۔ صدر روس ولا دمر پوٹین نے منموہن سنگھ کا سرخ قالین پر استقبال کیا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ منموہن سنگھ نے روس اور چین کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں بڑے پیمانہ پر معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روس کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی نوعیت کی رفاقت رہی ہے۔ ایٹمی توانائی ، دفاعی تعاون، خلائی تعاون، سائنس و ٹکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے شعبہ جات میں ہندوستان اور روس کے درمیاں معاہدات کیے جائیں گے اور شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں قیام امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان اور روس ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور مشترکہ کوشش کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیاں چو دھویں چوٹی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پانچ اہم معاہدات پر کل دستخط ہونگے۔ روسی قائدین کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے ایجنڈے میں نیو کلیر معاہدہ سر فہرست ہے۔قبل ازیں انہوں نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر معاہدے کا اشارہ دیا تھا۔ ہندوستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں اہم ترین معاہدات کے باوجود کوڈنکلم نیو کلیر ری ایکٹر پر کمرشیل معاہدہ کے آثار کم نظر آرہے ہیں۔ کیوں کہ ابھی بعض امور پر مذاکرات باقی ہیں۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ماسکو انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ دی جائے گی۔

India, Russia to sign 5 agreements; Kudankulam pact unlikely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں