ہندوستان روس کا اہم دفاعی پارٹنر - پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-22

ہندوستان روس کا اہم دفاعی پارٹنر - پوٹین

India-Russia-to-boost-defence-ties
وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدرروس ولادیمیرپوٹین نے باہمی تعلقات میں استحکام اور فروغ کے لئے آج ایک دوسرے پر تعریف وسنائش کی بوچھاڑ کی۔دونوں قائدین نے دفاعی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پروسیع ترتبادلہ خیال کیا۔سنگھ سے ملاقات کے موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں پوٹین نے کہا کہ ہندوستان ہماراایک اہم دفاعی پارٹنرہے۔ہمارے بیشتر باہمی امور کی کامیابیاں ڈاکٹرسنگھ کی قیادت میں ہوئیں۔اس پرمیں ان کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے احساس ظاہرکیا کہ دونوں ممالک فوجی اور ٹکنالوجی کے بشمول مختلف شعبہ جات میں باہمی تعلقات کو آگے بڑھارہے ہیں۔اس کے علاوہ معاشی تعلقات بھی مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔صدرروس نے کہا کہ حتی کہ ہندوستان میں اس وقت دونوں ممالک کی مشترکہ انسداددہشت گردی مشقیں بھی ہورہی ہیں۔دنوں ممالک نے سیاسی میدان میں بھی ایک دوسرے کا تعاون کیا اور اقوام متحدہ اور برکس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کرتے رہے ہیں۔منموہن سنگھ نے اس کے جواب میں اپنی بات چیت کیا آغاز میں پوٹین کی تعریف وستائش کرتے ہوئے کہا کہ باہمی رشتوں کو مضبوط،مستحکم اور آگے بڑھانے میں پوٹین کی قیادت کافی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا''ہم آپ کی شخص دلچسپی پر آپ کے بے حد ممنون''۔دونوں قائسین نے باہمی تعلقات کو مختلف شعبہ جات میں مزیدفروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دوران منموہن۔پوٹین ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں اس بات سے اتفاق کیاگیاکہ جنوبی ایشیا اور دنیا میں دہشت گردی کی وجہ سے امن خطرہ میں پڑرہاہے دونوں ملکوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کوکچلنے کیلئے خطہ کے ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔

India, Russia to boost defence ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں