عام آدمی پارٹی کا دہلی کے ہر حلقہ کیلئے علیحدہ منشور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

عام آدمی پارٹی کا دہلی کے ہر حلقہ کیلئے علیحدہ منشور

aam-admi-party
حکمرانی میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی اپنی انوکھی پہل جاری رکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) آئندہ کے او ائل تک 71انتخابی منشور جاری کرے گی ۔ دہلی کے 70اسمبلی حلقوں میں ہر ایک حلقہ کیلئے ایک انتخابی منشور ہوگا ۔ باقی بچنے والا ایک اتخابی منشور پورے شہر کے لیے ہوگا۔ 4دسمبر کو منعقد شدنی دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے اروند کجریوال کی زیر قیادت پارٹی کی یہ مہم حکمرانی میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہے ۔ عام آدمی پا رٹی تمام 70نشستوں پر الیکشن لڑے گی ۔ریاست دہلی کے لیے مشترک منشور میں شہر کو سلم سے پاک بنانے سرکاری اسکولوں میں تعلیم معیار بہتر بنانے اور علاج معالجہ کی سہولت ہر ایک کے لیے قابل رسا بنانے کے منصوبے شامل ہوں گے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا ہر گھر کو 700لیٹر پانی روزانہ مفت فراہم ہو۔ اس کے علاوہ برقی شرحیں بھی گھٹائی جائیں گی۔ پا رٹی نے کہا کہ اس نے حالیہ سروے میں پایا ہے کہ دہلی کے بیشتر علاقوں میں پینے کا پانی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پارٹی کے قائد نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے بر خلاف جو عام طور پر عوام کی ضروریات کے بجائے اپنے ایجنڈے کو انتخابی منشور پر مقدم رکھتی ہیں۔ ہم نے 70حلقوں کے لیے علیحدہ انتخابی منشور تیار کیا ہے ۔منشور میں ہر حلقہ کے بڑے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہماریکارکن اور امیدوار گھر گھر جائیں گے اور لوگوں سے ان کے علاقہ کے مسائل کے بارے میں دریافت کریں گے۔ تمام جانکاریاکٹھا ہونے کے بعدہم اپنے انتخابی منشور کو چست ،درست کرنے کا عمل شروع کریں ۔پارٹی قائد نے کہا کہ کسی بھی حلقہ کے مشترک اور بڑے مسائل اور ضروریات کو چست درست کردہ انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔

Delhi: AAP has 70 separate manifestos for 70 Assembly constituencies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں