مسلمانوں کے موجودہ مصائب - بے حسی کا نتیجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

مسلمانوں کے موجودہ مصائب - بے حسی کا نتیجہ

مسلمانوں کے موجودہ مصائب ، بالخصوص تعلیم کے میدان میں مسائل کے لئے بڑی حد تک خود مسلمان ہی اپنی بے حسی کے سبب ذمہ دار ہیں۔ اس خیال کا اظہار صدر نشین قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات جسٹس( ریٹائرڈ) ایم ایس اے صدیقی نے کیا اور کہا کہ ملک کے مسلمان، اپنی سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو سدھارنے کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ سماجی اداروں کے ایک گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمینار بموضوع "ہندوستانی مسلمانوں کو سماجی اور تعلیمی اعتبار سے با اختیار بنانے کا عمل "خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود ہ مصیبت با لخصوص تعلیم کے میدان میں مسائل کے لئے بڑی حد تک مسلمان اپنی بے حسی کے سبب ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ حکموت نے اقلیتوں کے لئے کثیر تعداد میں اسکیمات متعارف کرائی ہیں لیکن مسلمانوں میں کوئی منظم انفراسٹر کچر نہ ہونے کے سبب یہ اسکیمات ضائع ہو جارہی ہیں۔ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ شمالی ہند میں عملا، مسلمانوں کی ایسی کوئی غیر سرکاری تنظمیں نہیں ہیں جو مسلمانوں کی سماجی بہبود کے کاز کی، سنجیدگی سے پابند ہوں اور جو تنظیمیں موجود ہیں وہ ، صرف برائے نام ہیں۔ صدیقی نے کہا کہ علی گڑھ ، شمالی ہند میں مسلمانوں کے لئے ایک تعلیمی مرکز سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے محسوس کیا کہ اس شہر میں بھی بنیادی سطح پر مختلف سماجی و تعلیمی اسکیمات پر ( مسلمانوں کا ) کوئی مثبت ردعمل ، نہایت کمزور ہے۔

speech of Justice MSA Siddiqui, chairman, National Commission for Minority Educational Institutions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں