آندھرا پردیش اضلاع میں عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

آندھرا پردیش اضلاع میں عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اللہ کی رضا کے لئے اپنے آپ کو جو وقف کردیتا ہے اللہ اس کا محافظ بن جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد علی شبیر رکن قانون سازی کونسل و سابق ریاستی وزیر نے قدیم عید گاہ کاما ریڈی میں نما ز عید الضحی سے قبل مسلمانوں کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 90سال کی عمر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دعاؤں کے بعد ایک خو بصورت حسین و جمیل بیٹا حضرت اسمعیل علیہ السلام کی شکل میں عطاء ہوا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ نے اپنے چہیتے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا تو وہ فوری اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کے لئے آمادہ ہوگئے اور اس طرز عمل سے قیامت تک آنے والے انسانوں کو بتا دیا کہ دین در اصل حکم خداوندی کے آگے سرنگوں ہونے کا نام ہے۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام بیٹے کو ذبح کر نے کے لیے آمادہ ہوگئے تو واضح ہوگیا کہ ان میں اولاد سے زیادہ اللہ کی محبت ہے۔ محمد علی شبیرنے کہا کہ ہم صبر اور اللہ کی رضا کے ساتھ ساتھ قرآن اور سیرت محمد مصطفے صلعم پر چلتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام ،بھائی چارگی ،امن وشانتی کا پیغام دیتاہے۔اسلام میں نہ کوئی بڑا ہے نہ چھوٹا ،نہ کوئی بادشاہ نہ کوئی فقیر ،بادشاہ وقت بھی عام مسلمانوں کے ساتھ ایک صف میں ہی نماز ادا کرتے ہیں ۔یہ اسلام کی شان ہے ۔انہوں نے افغا نستان ، عراق ،ایران ، شام، فلسطین اور دیگر ممالک میں پیش آرہے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا جس میں معصوم بے گناہ افراد شہید ہو رہے ہیں۔ امام و خطیب جامع مسجد مولانا شیخ حسین نے بھی خطا ب کیا امامت کی اور خطبہ دیا۔ قاضی ملک محمد طاہر نے نما ز کا طریقہ بیان کیا ۔ محمد عزیز الدین عزیز نے کاروائی چلائی، میر ہدایت علی حاجی صدروقف کمیٹی ، میر فاروق علی، محمد یوسف ، ایم کے مجیب الدین صدر نشین ڈی سی ایم ایس، عبداللہ بن حسن ابو بھائی، مجیب بھائی ، محمد ذین العابدین ، محمد نعیم الدین، محمد الیاس، محمد اسحق ثیرو بھی موجود تھے۔ قبل ازیں محمد علی شبر رکن قانون ساز کونسل نے قدیم عیدگاہ کاما ریڈی کی توسیعی کام کا افتتاح کیا۔ موصوف نے 5لاکھ روپئے کے ذاتی خرچ سے قدیم عیدگاہ کاما ریڈی کے توسیع کام انجام دیئے۔ اس موقع پر آ رڈی او وینکٹیشور لو، ڈی ایس پی سریندر ریڈی ، محمد نعیم الدین ، محمد ذین العابدین ، سید انور احمد ، ابو بھائی ، ایم کے مجیب الدین بھی موجود تھے۔

Eid ul Adha celebrated in AP districts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں