100 سال عمر کے 3 ہندوستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

100 سال عمر کے 3 ہندوستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

Centenarian-Indian-Hajis
زمانہ حج کے دوران ایسے میں ن جبکہ نوجوان عازمین تک معمولی قسیم کے انفیکشن سے متاثر ہورہے ہیں، ہندوستان سے ایسے 3عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن کی عمریں 100سال سے متجاوز ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند ہیں ۔ ان تینوں عازمین میں ریاست ہریانہ کے جناب اسمعیل کی عمر سب سے زیادہ یعنی 107سال ہے، گجرات کی ایک خاتوں عازم محترمہ حوا بی بی شیخ کی عمر 102سال ہے جبکہ یوپی سے تعلق رکھنے والے عازم جناب الیاس کی عمر 100سال ہے۔ یہ تینوں عازمین حکومت ہند کی مرکزی حج کمیٹی کے توسط سے یہاں پہنچے ہیں۔ ہندوستانی قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے کل بتا یا کہ "یہ تمام تینوں عازمین، مناسک حج سے اچھی طرح واقف ہیں اور ان کی صحت بھی اچھی ہے۔ ہندوستانی میڈیکل مشن ان کی صحت پر باقاعدہ بنیادوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مقررہ وقفوں سے ان سے ملاقاتیں کر رہا ہے"۔

Healthy and upbeat - three Indian Haj pilgrims are centenarians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں