طوفان فائلین سے زبردست تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

طوفان فائلین سے زبردست تباہی

طوفان فائلین نے آج لاکھوں گھروں کو گراتے ہوئے اور تقریبا90لاکھ افرادکو متاثر کرتے ہوئے اپنے پیچھے زبردست تباہی چھوڑی ہے اور تقریبا2ہزار400کروڑ روپئے مالیتی فصلوں کو نقصان پہنچایاہے لیکن اڈیسہ اور آندھراپردیش بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔ملک کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے بچاؤ آپریشن سے جانی نقصان کوکم کرنے میں مدد ملی اوردونوں ریاستوں سے موصولہ اطلاعات میں کہاگیاہے کہ 23افرادہلاک ہوگئے ہیں اور2کے سوا تمام اڑیسہ میں ہوئے ہیں۔زیادہ ترہلاکتیں دیوار گرنے،درخت اکھڑنے اور سیلاب کی وجہ سے ہوئی۔طوفان کی قبل ازوقت پیش قیاسی اوراس کی سنگینی کا اندازہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے اڈیشہ اورآندھرپردیش کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افرادکا تخلیہ کروادیاتھا جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پرہلاکتوں کونالاجاسکا۔ذرائع کے مطابق صرف اڈیشہ میں حکام نے9لاکھ افرادکا تخلیہ کروادیااورانہیں طوفان کی تباہی سے بچنے تعمیرکردہ عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جومیں منتقل کیاجو حالیہ تاریخ میں اتنی بڑی آبادی کاسب سے بڑا انخلاء تھا۔طوفان کے نقصانات کو کم کرنے حکومت نے کئی اقدامات کئے جن میں ہنگامی امدادوراحت رسانی کے لئے فوجی اور نیم فوجی فورسس کی ٹیموں کی تعیناتی شامل ہے۔طوفان کے اثرسے اڈیشہ کے ساحلی اضلاع بالاسور،جگت سنگھ پور،کنک اور سنسبل پوراورساحلی آندھراپردیش،بہار،جھارکھنڈاور مغر بی بنگال میں طوفانی بارش ہوئی،چیف منسٹراڈیشہ نوین پٹنائک نے کہا کہ حکومت کابنیادی مقصد انسانی زندگیوں کے نقصان کو کم کرتا تھا جس میں کامیابی ہے۔انھوں نے کہاکہ کئی کروڑروپے مالیتی املاک تباہ ہوئی ہے۔اب باز آباد کاری شروع کردی جائے گی۔طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے اڈیشہ کے وزیر مال ایس این پترونے بتایاکہ 12اضلاع کے 14,514مواضعات متاثرہوئے ہیں۔ 8۔73لاکھ سے زائد عوام کاتخلیہ کروایاگیا۔5لاکھ ہیکٹراراضی پر کھڑی فصلیں طوفانی بارش سے تباہ ہوگئیں جس کے نقصان کا اندازہ2,400کروڑروپے کیاگیاہے ۔اسی دوران پرادیپ کے قریب ایک کشتی پر پھنسے18ماہی گیر بحفاظت واپس ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ان ماہی گیروں نے کشتی سے چھلانگ لگادی تھی اورتیرتے ہوئے ساحل پرپہنچے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔وہ پرادیپ سے 4کیلومیٹردورپھنس گئے تھے۔آندھراپردیش میں ریاستی ڈیزاسٹرمینجمینٹ کمشنرنی رادھا نے بتایاکہ ایچاپورم میں19۔8سنٹی میٹر کاویٹی میں 15۔42،کنچالی میں14۔76،کوتابومالی میں10۔8اوریکاکلم میں موم پیٹ کے مقام پر10۔7سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی کی گئی۔یہ علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔اڈیشہ کے ضلع گنجام میں ریل اوررہ ڈٹریفک مسددو ہوگئی جبکہ برقی ومواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہوگیا۔بے شمارکچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔وزیرمال ایس این پترونے بتایاکہ بھوبنیشور میں ہزاروں درخت اور برقی کھمبے گرگئے اور پارمپورٹاؤن میں کئی عمارتیں کمزور ہوگئیں۔

Cyclone Phailin Causes Extensive Property Damage But Few Deaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں