رواں برس کے آخر تک 2.7 بلین افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

رواں برس کے آخر تک 2.7 بلین افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی

اقوام متحدہ کے مطابق 2013ء کے آخرتک تقریبا27بلین افراد انٹرنیٹ سے وابستہ ہوجائیں گے۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد دنیاکی جملہ آبادی کا40فیصدحصہ ہوگئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشینل ٹیلی کمیونیکیشن یونین آئی ٹی یوکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس یعنی 2012ء کے دوارن مزید250ملین افراد تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچی تاہم 4۔4بلین کے قریب آبادی ابھی تک انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ایسے افرادکی 90فیصد تعداد ترقی پذیرممالک سے تعلق رکھتی ہے جوابھی تک انٹرنیٹ سے وابستہ یاآن لائن نہیں ہیں۔آئی ٹی یوکی طرف سے مزید کہا گیاہے کہ رواں برس کے اختتام تک موبائل فون سبسکرائیبرس کی تعدادبھی6۔8بلین تک پہنچ جائے گی۔یہ تعددتقریبااتنی ہی ہے جتنی اس وقت دنیاکی جملہ آبادی ہے۔اس سالانہ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا،انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبہ میں مسلسل تیسرے برس عالمی لیڈررہاہے جس کے بعد سویڈن، آئس لیند،ڈنمارک ،فن لینڈ اور ناروے کانمبر آتاہے۔ہالینڈ،برطانیہ ،جوگزشیہ برس اس فہرست میں 10ویں نمبر پرتھااب 11ویں نمبرپرچلاگیاہے۔آئی ٹی یو ہربرس آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس جاری کرتاہے جس میں 157ممالک کی وہاں کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک لوگوں کی رسائی کے حوالہ سے رینکنگ کی جاتی ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ اب فلکس براڈبینڈ کے مقابلے میں زیادہ سستاہوگیا ہے۔

UN says 2.7 bn people will be online by year's end

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں