پاکستان میں جرگہ کے حکم پر 3 خواتین کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

پاکستان میں جرگہ کے حکم پر 3 خواتین کو سزائے موت

پاکستانی صوبہ خیبر پختون خوا میں قبائلیوں نے ایک خاتون کو جرگہ کے احکامات پر گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔ خاتون پر نامحرموں کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام تھا۔ خاتون کے دورشتہ داروں کو بھی اس کے ساتھ تعاون کی پاداش میں ہلاک کردیاگیا۔ 5قبائلی بزرگوں پر مشتمل جرگہ نے22سالہ سعدیہ کو ناجائز تعلقات کا خاطی قرار دیاتھا۔ سعدیہ کا تعلق جواکی سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد کراچی میں ہی مقیم تھی۔ وہ مبینہ طورپر کسی اور شخص کے ساتھ اپنی شادی کے دوسال بعد ہی سوات فرار ہوگئی تھی۔ کراچی میں اس شخص کے خلاف اغواکا کیس رجسٹرہوااور اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ سوات پولیس نے خاتون کا پتہ چلانے کے بعد اس کے شوہر کے حوالہ کردیا۔ جواکی میں کل ایک جرگہ کا اہتمام ہوا جس میں سعدیہ کوخاطی قرار دیاگیا۔ جیونیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ سعدیہ کی مدد کرنے والے چچا اور چچی کو بھی نہایت بے دردی سے ہلاک کردیاگیا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہیں۔

Three women executed in Pakistan on orders of 'jirga'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں