سعودی عرب - 7 کھرب 76 ارب ریال ٹیکس اور زکوۃ کی وصولی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

سعودی عرب - 7 کھرب 76 ارب ریال ٹیکس اور زکوۃ کی وصولی

سعودی عرب کے محکمہ زکوۃ اور انکم ٹیکس کی جانب سے بتایاگیاہے کہ گذشتہ برس حکومت کو ان دوشعبوں سے مجموعی طورپر 7کھرب، 76ارب ریال کی خطیر رقم وصول ہوئی ہے۔ اس خطیر رقم میں85فیصد آئل کمپنیوں سے ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونے والی رقوم شامل ہیں۔ آئل کمپنیوں سے ٹیکسوی مدد میں75کھرب اور23 ارب تین کروڑ ریال وصول کئے گئے۔ اس امر کا اظہار محکمہ زکوۃ وانکم ٹیکس کے ڈائرکٹر جنرل ابراہیم المفلح نے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ گذشتہ برس آئل فرموں سے ٹیکس میں اضافے کا باعث بنا اور قومی خزانے میں ایک بڑی رقم جمع ہوگئی تھی۔ رواں سال اس میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ ابراہیم المفلح کاکہنا تھاکہ 85فی صد ٹیکس آئل فرموں کی جانب سے حاصل ہوا۔ غیر ملکی کمپنیوں کے ٹیکسوں سے کل رقم کا25فیصد اس کے علاوہ ہے۔ قبل ازیں سعودی محکمہ اور زکوۃ وانکم ٹیکس کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایاگیاتھاکہ گذشتہ برس 7کھرب، 76ارب ریال کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔ سعودی عرب میں ٹیکس اور زکوۃ کی مد میں یہ اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ اس رقم میں تجارتی سامان پرزکوۃ کے علاوہ جرمانوں کی رقوم بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو مالی سال2012میں آئل اور دیگر فرموں کی جانب سے 75 کھرب، 23ارب ریال ٹیکس فراہم کیاگیاہے۔ جرمانوں اور دیگر کٹوتیوں کی مجموعی رقم 12ارب 65 کروڑ ریال جبکہ تجارتی سامان پر زکوۃ کی مد میں 11 ارب ریال جمع کئے گئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں