نیویارک ٹائمز کو 10ملین ڈالر معاوضہ کی نوٹس - ایم کیو ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

نیویارک ٹائمز کو 10ملین ڈالر معاوضہ کی نوٹس - ایم کیو ایم

MQM serves notice on New York Times
پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ پارٹی نے ایک اخبار میں شائع حالیہ مضمون سے مایوسی کا شکار ہوتے ہوئے امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز کے خلاف 10ملین ڈالر ہرجانہ کی نوٹس جاری کی ہے۔ پارٹی نے یہ وضاحت کی کہ نیویارک ٹائمز میں مبینہ طورپر لندن میں مقیم پارٹی سربراہ الطاف حسین کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے نوٹس روانہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ نیویارک ٹائمز کی منجانب بے نبیاد رپورٹنگ سے حسین کی مقبولیت اور شہرت کو ٹھیس پہنچی ہے۔ قانونی نوٹس کے تحت اخبار کے ایڈیٹر، پرنٹر، پبلشراورصحافی ڈکلین والش کو7دنوں کے اندر معذرت خواہی پیش کرنے اور10ملین ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عدم یکسوئی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔ والش نیویارک ٹائمز کے نہ صرف نامہ نگار بلکہ پاکستان بیورو چیف بھی ہیں۔ انہیں جاریہ سال مئی میں عام انتخابات کے موقع پرملک بدر کردیاگیاتھا۔ اس وقت کی کارگذار حکومت نے ان پر ناقابل قبول سرگرمیوں کا الزام عائد کیاتھا۔ کراچی میں قائم ایم کیو ایم اردو داں مہاجرین کی نمائندہ جماعت ہے۔ پارٹی خصوصی طورپر تقسیم ہند کے بعد ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کی نمائندگی کرتی ہے۔پارٹی کے بانی اور سربراہ الطاف حسین 1992ء سے خود ساختہ جلاوطنی کے تحت برطانیہ میں زندگی گذاررہے ہیں۔ پاکستان میں ایک بار ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ ان کے والدین آگرہ سے ہجرت کرکے پاکستان میں آباد ہوگئے تھے۔ حسین لندن میں مقیم ہیں اور انہیں برطانوی شہریت حاصل ہے۔ قبل ازیں انہیں سیاسی پناہ دی گئی تھی وہ لندن سے ہی اکثر پارٹی حامیوں سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے رہتے ہیں۔

MQM serves notice on New York Times for defamation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں