مغربی بنگال حجاج کرام - خدمات کے لیے حج کمیٹی کے 11 خادم روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

مغربی بنگال حجاج کرام - خدمات کے لیے حج کمیٹی کے 11 خادم روانہ

لبیک اللھم لبیک ۔۔۔ کی صدائیں نیتا جی سبھاش چندرا بوس بین القوامی ہوائی اڈہ پرکل13دنوں تک گونجتی رہیں۔ لوگ اپنے عزیز واقارب سے نم آنکھوں کے ساتھ الوداع ہوتے رہے۔ مغربی بنگال سے حج1434ھ کیلئے تمام طیارے کولکاتا سے مدینہ منورہ کو آدھی رات میں روانہ ہوئے۔ عازمین کے قافلے کو الوداع کہنے اور دعائیں حاصل کرنے ومصافحہ کیلئے ریاستی وزراء کی شب بیداری بھی محبت کا پیغام دیتی رہی۔ حج 1434ھ کیلئے مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی میں درخواست گذاروں کی تعداد 10,109تھی جس میں مرد عازمین6529تھے اور خواتین عازمین3600اور2بجے عازمین شامل رہے۔ لیکن سعودی عرب کی سرزمین پر19ضلعوں کے کل 9584عازمین روانہ ہوئے۔کسی نہ کسی عذر کے سبب ریاست کے 525عازمین نے سفر حج سے اپنا نام واپس لیا۔مٹیا برج کے ایک عازم شیخ انور علی 59سالہ دل دورہ پڑنے سے مدینہ کی سرزمین پر اپنے حقیقی مالک سے جاملے۔ 7؍ستمبرتا19ستمبرتک کل 25طیاروں کے ذریعہ مغربی بنگال کے 9584، تریپورہ کے 49،اور اڑیسہ کے 592عازمین کو ریاستی حج کمیٹی نے فریضہ حج کیلئے مدینہ منورہ روانہ کیا۔ریاست کے عازمین کیلئے سفرحج کو آسان بنانے کیلئے جہاں ریاستی حج کمیٹی کا اہم رول رہا وہیں اس حج آپریشن میں ائیر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا، ائیر انڈیا، سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (CISF)، سیکوریٹی کنٹرو، ایف آر او، بیورو آف سول اسوسی ایشن سیکوریٹی(BCAS)، کولکاتا پولیس، بدھان نگر پولیس کمشنریٹ، کولکاتا میونسپل کارپوریشن، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (مغربی بنگال)، ریجنل پاسپورٹ دفتر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شمالی24پرگنہ، مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کمپنی، پی ڈبلیو ڈی، ایس ایس سی بی آئی ائیرپورٹ کا بھی قابل ذکر رول رہا۔حج سفر میں آسانی پیدا کرنے میں ریاست کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا اہم رول ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے حج امور کی کاروائیوں پر ممتابنرجی کی گہری نظر ہوتی ہے۔ حج کے تعلق سے مسائل درپیش آنے سے قبل ہی وہ مسائل کا حل تلاش کرلیتی ہیں۔ انہی کی کوششوں کا ثمرہ ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں بنگال کی سرزمین پر سفرحج کو جانے والے عازمین کیلئے ریاستی حج کمیٹی راہ ہموار کرتی رہتی ہیں۔ ترنمول حکومت کا بنگال کی سرزمین پر جلوہ افروزہ ونے کے بعد سے عازمین کیلئے سفر حج کیلئے پاسپورٹ حاصل کرنا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سفر حج اور فریضہ حج کا ارادہ کرنے میں تاخیر نہیں کرتے۔ ممتابنرجی کی ہدایت پر پارک سرکس کے بیت الحجاج میں ریجنل پاسپورٹ دفتر کا قیام عمل میں آیا۔ جہاں سے آن لائن پاسپورٹ برائے حج تیار کرنے کا نظام شروع کیاگیا۔ ریاستی پیمانے پر حج کے تئیں بیداری مہم سے لوگوں کے دلوں میں حج کے تئیں محبت پیدا کیاگیا جس سے لوگوں میں سفر حج پر جانے کی خواہش اور رغبت پیدا ہوئی۔ امسال9جون کو رابندرسدن میں ایک عظیم الشان ٹریننگ برائے حج کے ذریعہ امام عیدین قاری فضل الرحمن نے حج کی اصل روح سے لوگوں کو واقف کروایا۔ پہلی مرتبہ عازمین کی خدمت میں بیت الحجاج میں کم قیمت پر کینٹن کانظام شروع کیاگیا۔ ائیر پورٹ نے جب وزن مشین الاٹ کرنے سے انکار کردیاتو ریاستی حج کمیٹی کے فنڈ سے وزن مشین کوبیت الحجاج میں نصف کیاگیا۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا پرانا ٹرمینل کوحج کیلئے مکمل طورپرپہلی مرتبہ استعمال میں لایاگیا۔ امسال مغربی بنگال کے حاجیوں کاقافلہ20اکتوبر کوجدہ سے کولکاتا واپسی کیلئے روانہ ہوگا قافلوں کی آمد کا سلسلہ2نومبر تک جاری رہے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں