گجرات فسادات پر نریندر مودی کو کوئی ملال نہیں - تارہ گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

گجرات فسادات پر نریندر مودی کو کوئی ملال نہیں - تارہ گاندھی

Tara-Gandhi-Bhattacharya
بابائے قوم گاندھی جی کی پوتی تارہ گاندھی نے آج بڑے ہی افسوس کے ساتھ کہاکہ نریندر مودی کے چہرہ پر گجرات فسادات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی پریشانی نظر نہیں آتی۔اس کے ماتھے پر شکن تک نہیں۔ اندور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے تارہ گاندھی بھٹاچاریہ نے کہاکہ انہیں اس بات پر سخت حیرت ہوتی ہے کہ ایسا آدمی سیاست میں کیونکر داخل ہوا۔؟ کیا نریندر مودی انسان بھی ہے۔؟اورستم بالائے ستم یہ کہ اس کا تعلق سرزمین گجرات سے ہے، جو گاندھی کی سرزمین ہے۔ یہ شخص فسادات پر افسوس کا اظہار کئے بغیر مسلسل بیان بازی کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ چیف منسٹر گجرات سے زیادہ واقف نہیں ہیں، البتیہ ایک مرتبہ انہوں نے نریندر مودی کو گجرات فسادات پر تقریر کرتے ہوئے سنا۔ اس وقت اس کے چہرہ پر کوئی ملال نظر نہیں آرہا تھا۔ گجرات میں فسادات کے متاثرین آج بھی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ گزین ہیں۔ گاندھی جی کی پوتی نے کہاکہ جب انہوں نے ان پناہ گزینوں کی حالت دیکھی تو وہ چھ ماہ تک چین کی نیند سو نہیں سکی۔ بار بار انہیں فساد متاثرین کی دردناک تکلیفیں ستاتی رہیں۔ اس سوال پر کہ آیا نریندر مودی کے وزیراعظم بن جانے سے ملک کے جمہوری اقدار کوخطرہ لاحق ہوگیاہے۔؟تارہ گاندھی بھٹاچاریہ نے کہاکہ وہ کسی کانام لئے بغیر صرف اتنا کہہ سکتی ہیں کہ جو کوئی اقتدار حاصل کرے گا اسے چاہئے کہ وہ لوگوں کے ساتھ خیرخواہی اور صلہ رحمی کامظاہرہ کرے۔

See no pain on Narenddra Modi's face when he talks about Gujarat riots - Tara Gandhi-Bhattacharya, Mahatma Gandhi`s granddaughter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں