عبادتگاہوں کو نشانہ بنانا افسوسناک امر - رحمن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

عبادتگاہوں کو نشانہ بنانا افسوسناک امر - رحمن خان

india places of worship
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کے رحمان خان نے اترپردیش میں ملک دشمن اور فرقہ پرست عناصر کی غارتری ، امن سوزی اور فرقہ پرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے اور عوام سے امن کی اپیل کے ساتھ ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کووہ صحیح پس منظر کو سمجھے۔ رحمان خان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اتر پردیش کے امن و چین کو جس طرح تباہ و برباد کیاگیا ہے، اور کچھ ملک دشمن اور فرقہ پرست عناصر نے جس طرح منافرت کی آگ پھیلائی ہے وہ سخت تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ ہر امن پسند ہندوستانی کو اس کی شدید مذمت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر اور اس سے ملحق علاقوں میں جس طرح فرقہ پرستی کو ہوا دی گئی ہے اور اقلیتی طبقہ کے افراد کو اور مذہبی عبادت گاہوں کو جس طرح نشانہ بنایاگیاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس ملک کے امن قانون اوربھائی چارہ کے خلاف کچھ عناصر کی طرف سے چلائی گئی ایک سوچی سمجھی تحریک ہے جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہین۔ رحمان خان نے کہاکہ وہ اترپردیش حکومت کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ تشدد کی پوری سازش اور اس کے صحیح پس منظر کو سمجھنے کی کوشش کی جائے اور اقلیتی فرقہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ان تمام لوگوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں جو اس میں ملوث تھے۔ اپنی اپیل برائے امن میں موصوف نے ہندوستانی عوام سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت کا شکار نہ ہوں اور فرقہ پرست عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں نیز افواہوں پر یقین نہ کرتے ہوئے ہر حال میں قانون کی بالادستی قائم رکھیں۔

targeting places of worship is sad - Rahman Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں