مظفرنگر - گڑ کے تاجر یومیہ 2 کروڑ کے کاروبار سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

مظفرنگر - گڑ کے تاجر یومیہ 2 کروڑ کے کاروبار سے محروم

Muzaffarnagar jaggery traders losing
یوپی کے فساد زدہ شہر مظفر نگر میں گڑ کے تاجروں کو یومیہ تقریباً 2کروڑ روپیئے کی تجارت کا نقصان ہورہاہے۔ مظفر نگر میں ایشیاء کی ایسی سب سے بڑی ہول سیل مارکٹ ہے جہاں گڑ فروخت ہوتاہے۔ اس ضلع میں کرفیونافذ ہونے کے سبب تاجروں کو نقصان ہورہاہے۔ گڑ کا تقریباً 2لاکھ کنٹل اسٹاک رکھاہواہے۔ ختم ماہ تک اس اسٹاک کی نکاسی ضروری ہے کیونکہ نیا سیزن، اکتوبر سے شروع ہورہاہے۔ صدر فیڈریشن آف گڑٹریڈرس ارون کھنڈیلوال نے بتایا کہ "گذشتہ جمعہ سے ہمیں روزآنہ تقریباً2 کروڑروپیئے کانقصان ہورہاہے کیونکہ کرفیوکے سبب مارکٹس بند ہیں۔ یوپی میں مظفر نگر، گنے کی پٹی والا بڑا علاقہ کہلاتاہے جہاں تقریباً 200تاجرین روزانہ 8ہزار کنٹل گڑ فروخت کرتے ہیں۔ ملک میں اترپردیش، شکر پیدا کرنے والی دوسری سب سے بڑی ریاست ہے۔

Muzaffarnagar jaggery traders losing Rs 2cr/day amid curfew

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں