پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا

افغانستان نے آج کہاکہ پاکستان نے یقین دلایاہے کہ وہ افغان معاملہ میں کوئی دہرا کھیل نہیں کھیل رہاہے ۔ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صدر کرزئی نے ان سے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاروائی کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی سنیٹ میں سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے تعلق سے دہری پالیسی ترک کردی ہے۔ پاکستان، افغانستان کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ جب امریکہ اور پاکستان نے دوحہ میں طالبان کے دفتر کے قیام کی تائید کی تو کشیدگی پیدا ہوگی افغان سفیر برائے ہندوستان ایم شیداابدالی نے یہاں کہاکہ صدر حامد کرزئی نے پاکستان سے خواہش کی کہ وہ رجعت پسند دہشت گرد طاقتوں کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائے۔ یہ دہشت گرد گروپ افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کردینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز نے دورہ کابل کے موقع پر افغانستان میں دخل اندازی نہ کرنے یقین دلایا۔

Pakistan urges to adhere to policy of non-interference in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں