Israel will suffer most from US attack on Syria: Iran
ایران نے درپردہ انداز میں اسرائیل کو دھمکی دی ہے اگر اس کے حلیف شام پر امریکہ حملہ کردے تو چند گروپ انتقام لینے اسرائیل پر حملے کردیں گے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبدالبیان نے آج کہاکہ اگر امریکہ شام پر فوجی حملہ کرے تو پھر ایسی صورت مٰں اسرائیل، چند گروپوں کے حملوں کی زد میں آجائے گا۔ یہ گروپ گذشتہ تین سال کے دوران تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے شام کے نیوکلیرہتھیاروں کو بین الاقوامی معائنوں کے دائرہ میں لانے روس کی پہل کا خیر مقدم کیا۔ تاہم اس وقت انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ شام کے باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ۔ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے جیس اکہ امریکہ دعوی کررہاہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں