پاکستان ائیر لائنز نے ہندوستان کیلئے پروازوں کی تعداد 60 فیصد تک گھٹا دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

پاکستان ائیر لائنز نے ہندوستان کیلئے پروازوں کی تعداد 60 فیصد تک گھٹا دی

پاکستان کی قومی ایرلائن کمپنی نے مسافروں کی کم تعداد اور طیاروں کی قلت کی وجہ سے ہندوستان کیلئے پروازوں کی تعداد کو60فیصد تک گھٹادیاہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنزکے ترجمان مشہور تاجور نے آج کہاکہ یہ فیصلہ عارضی طورپر کیاگیاہے۔ پی آئی اے اب ہندوستان کیلئے ہفتہ میں صرف چار پروازیں چلائے گی قبل ازیں 12پروازیں چلائی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ"کراچی تادہلی، دہلی تا کراچی (چار پروازیں) ، کراچی تا ممبئی ، ممبئی تا کراچی، (دوپروازیں)اور لاہور تا دہلی، دہلی تا لاہور( دوپروازیں) اب مزید نہیں چلیں گی۔ پی آئی اے اب صرف لاہور سے دہلی اور دہلی سے لاہور اور کراچی سے ممبئی اور ممبئی سے کراچی دوپروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے پاکستان اور ہندوستانی دارالکومتوں کے درمیان راست پروازیں چلانے والی احد ائیر لائن کمپنی ہے۔ خیال رہے کہ ایر انڈیا نے مسافروں کی قلت کی وجہ سے کئی سال قبل پاکستان سے اپنی خدمات معطل کردی ہیں۔

Pakistan airline reduces India flights by 60% due to low passenger traffic and shortage of aircraft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں