ریاست کے بحران کا خاتمہ کرنے مرکز سے مطالبہ - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

ریاست کے بحران کا خاتمہ کرنے مرکز سے مطالبہ - نائیڈو

صدر تلگودیشم اورسابق چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ آندھراپردیش میں جاری بحران فوری ختم کرے ۔ اتوار کے دن چندرابابونائیڈو نے جے ڈی یو سربراہ شرد یادو اور سی پی آئی کے قومی سکریٹری اے بی بردھن سے ملاقات کی۔ اس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔۔۔کی صورتحال سے انہوں نے شردیادو کو واقف کروایا۔ جے ڈی یوسربراہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکز پر دباؤ ڈالتے ہوئے آندھراپردیش کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے میں رول اداکریں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ دہلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے لوک سبھا کے الیکشن سے پہلے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کے خلاف محاذ بنارہے ہیں تو صدر تلگودیشم نے نہیں کیاگیا۔ جے ڈی یو کے سربراہ نے بھی کسی سیاسی حکمت عملی سے تعلق کچھ کہنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہاکہ چندرا بابونائیڈو نے آندھراکے13اضلاع میں جو احتجاج کیاجارہاہے اس سے انہیں واقف کروایا ہے۔شردیادو نے کہاکہ سیما آندھرا کے عوام کو اعتماد میں لینے کا کام کانگریس پارٹی اور حکومت کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف سیما آندھرا میں شدید جذبات ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس علاقے کے تحفظات اور اندیشوں کو دور کرے۔

naidu asks centre to end the state crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں