فرقہ پرست طاقتیں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ - مرادآباد کاروان امن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

فرقہ پرست طاقتیں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ - مرادآباد کاروان امن

muradabad-caravan-aman
محبت اور بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے لکھنو سے چلے "کاروان امن" کا مراد آباد پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیاگیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ ضلع امن کمیٹی زیراہتمام یہاں انصار انٹرکالج میں منعقد تقریب سے کارواں کاروح رواں مولانا سید محمد سلمان ندوی نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں ملک کی ترقی میں سب سیب ڑی رکاوٹ ہیں۔ ان طاقتوں کامقابلہ کوئی ایک قوم ومذہب کے کاندھوں پر نہیں بلکہ تمام مذاہب کے امن پسندوں کومتحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ شہرامام حکیم سید معصوم علی آزاد نے کہاکہ فرقہ پرستوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، تمام مذاہب کو متحد ہوکر ان کاسماجی بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضلع امن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اے کے سنگھ نے کہاکہ بھائی چارہ قائم رکھنے سے ملک مضبوط ہوتاہے۔ شہر ممبراسمبلی حاجی محمد یوسف انصاری نے کہاکہ اگر فرقہ پرست طاقتوں کاسب نے مل کر ایک ساتھ مقابلہ نہیں کیا تو ملک بربادی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ سابق میئر ڈاکٹر ایس تی حسن نے کہاکہ ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو برقراررکھنے کیلئے ملک میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں میں آپسی اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ لکھنو سے چل کر یہاں پہنچے امن کے اس کارواں میں ڈاکٹر اے کے شاستری، مولانا مقبول احمد، مولانا خلیق احمد، مولانا فخر احسن، مولانا محمد یوسف، مولانامحمد جمال وغیرہ شامل تھے۔ پروگرام میں مولانا اسجد قاسمی، مولاناتنزیل الرحمن، مولانا مزمل، پربھات گوئل ایڈوکیٹ، اسد مولائی، اسلم خورشید، آنند موہن گپتا، ناظم منصوری اور وویک گپتا وغیرہ نے حصہ لیا۔ صدارت شہرامام حکیم سید معصوم علی آزاد اور نظامت مولانا محمدیحییٰ قاسمی نے کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد امن کا یہ کارواں مظفر نگر کیلئے نکل پڑاہے۔

Muradabad Caravan Aman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں