Japanese poll: 1 in 3 desperate to be housewives
جاپان میں34فیصد کنواری لڑکیاں کل وقتی خانہ دار خاتون بننے کی خواہشمند ہوتی ہیں حالانکہ ملک کی ورک فورس میں ان کی شرکت کے مطالبات روزافزوں ہیں۔ جاپان کا شمار دنیا کے انتہائی ترقی یافتہ صنعتی ممالک میں ہوتاہے اور ورک فورس میں شامل مردوں کو برتری حاصل ہے۔حکومت کی جانب سے ایک سروے میں 15تا39سال کی عمر کی3ہزار خواتین کو شامل کیاگیاان سے خصوصی طورپریہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ آیا وہ شادی کے بعد کل وقتی خانہ دار خاتون بننا پسند کریں گی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ34.2فیصد لڑکیوں کا جواب اثبات میں تھا۔ کیوڈونیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ38.5فیصد غیر شادی شدہ خواتین نے اس کی نفی کی۔ جاپانی وزارت صحت، لیبر اور فلاح وبہبود کی سروے رپورٹ آج ہی شائع ہوئی۔19.3فیصد کنواروں نے بتایاکہ وہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کو کل وقتی خانہ دار خاتون دیکھنا پسند کریں گے جبکہ30.2فیصد کنواروں نے اس کی نفی کی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں