پنشن فنڈ ریگولیشن بل راجیہ سبھا میں منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

پنشن فنڈ ریگولیشن بل راجیہ سبھا میں منظور

Rajya-Sabha-passes-pension-bill
پنشن فنڈریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایف آر ڈی اے) کو آئینی درجہ دینے کے بل کو آج راجیہ سبھا نے پاس کردیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بل پرپارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔ لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کرچکی ہے ۔ راجیہ سبھا نے اس بل کو 25کے مقابلہ115ووٹوں سے پاس کردیا۔ حزب اختلاف کی ترمیمات کو کچھ ووٹنگ کے ذریعہ اور باقی ندائی ووٹوں سے نامنظور کردیاگیا۔ پی ایف آرڈی اے کا قیام 2003ء میں عمل میں آیاتھ اور اس بل کے پاس ہونے سے اسے آئینی درجہ مل جائے گا۔ بل قومی پنشن نظام کے علاوہ ان تمام پنشن سسٹم پر بھی نافذ ہوگا جو کسی قانون کے دائرے میں نہیں آتے تھے۔ وزیر فائنانس پی چدمبرم نے بل پر تقریباً دوگھنٹے تک چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ قومی پنشن نظام(این پی ایس) نو سال سے جاری ہے اور 26ریاستیں اپنی مرضی سے اسے نافذ کرچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاستوں کے17لاکھ 75 ہزار سے زائد ملازمین اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ مرکزی اور خانگی ملازمین سمیت 52لاکھ سے زائد ملازمین اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ چدمبرم نے کہاکہ اس میں34ہزار کروڑ روپیئے سے زائد کی رقم شامل ہے جس کی آئینی ادارے سے نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صارفین کی رقم کو تحفظ فراہم کرتاہے اگر کسی پنشن اسکیم کی سرگرمی اس سے مستفید ہونے والوں کے مفاد کے خلاف ہے تو اتھاریٹی کو اس کی تفتیش کرکے قصورواروں کے خلاف سخت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔ وزیر فائنانس نے بتایاکہ پی ایف آرڈی اے قانون کے تحت، ضابطوں اور شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی پنشن اسکیم پر جرمانہ بھی کیاجاسکے گا۔ اس طرح جرمانے کی رقم سے جمع ہونے والا پیسہ کو مستفید ہونے والوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے مفادات کی حفاظت کے لئے قائم فنڈ میں جمع کیا جائے گا۔

Parliament passes key Pension Bill after 10-year delay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں