گوا ترقی یافتہ - اوڈیشہ پسماندہ ترین - گجرات کو 12 واں مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

گوا ترقی یافتہ - اوڈیشہ پسماندہ ترین - گجرات کو 12 واں مقام

least developed indian states
ترقی کی بنیاد پر ریاستوں کی پہچان کیلئے رگھوراجن کمیٹی نے اڈیشہ، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش ، میگھالیہ، آسام اور اروناچل پردیش کو کم ترقی والی، ریاستوں کی فہرست میں رکھنے کے ساتھ ہی ریاستوں کی ترقی کے اعتبار سے فہرست مرتب کی ہے جس کی بنیاد پر مرکز کی طرف سے مدد دی جائے گی۔ وزیر فائنانس پی چدمبرم نے آج یہاں بتایاکہ راجن کمیٹی نے اپنی رپورٹ انہیں سونپ دی ہے اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے رپورٹ کوعام کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے ۔ اقتصادی معاملوں کے شعبے کو اس رپورٹ کا مطالعہ کرنے اور اس پر مناسب کاروائی کرنے کیلئے کہاگیاہے ۔ کمیٹی نے اس فہرست میں 0.6یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی10ریاستوں کو کم ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں رکھا ہے اور اس میں اڈیشہ سب سے نیچے ہے اس کے اوپر بہار ہے ۔ فہرست میں 0.6 سے کم اور0.4سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی 11ریاستیں کم ترقی یافتہ فہرست میں ہیں جبکہ 0.4سے کم نمبر حاصل کرنے والی سات ریاستیں اوسط ترقی یافتہ فہرست میں ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے بتایاکہ کمیٹی نے سبھی ریاستوں کو رقم فراہم کرنے کے مقصد میں ایک مساویانہ طریقہ اپنانے کی سفارش کی ہے جو ریاستوں کی ترقی کی ضرورتوں کے ساتھ ہی ترقی سے وابستہ کامیابیوں پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی نے ہر ریاست کو کل رقم میں سے 0.3فیصد مقررہ رقم دیئے جانے کی سفارش کی ہے ۔ واضح رہے کہ بہار سمیت کئی ریاستوں کی جانب سے خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کے مقصد سے وزارت مالیات نے یہ کمیٹی تشکیل کی تھی۔ اس کی رپورٹ کے مطابق ہی مستقبل میں مرکزی سرکار ریاستوں کو رقم مہیا کرے گی۔ کمیٹی نے ریاستوں کے مختلف زمروں میں ترقی کی بنیاد پر ترقیاتی فہرست بنائی ہے جس میں گوا سب سے ترقی یافتہ اور اڈیشہ سب سے پسماندہ ریاست ہے ملک میں ترقی کاماڈل کہلانے والا گجرات کم ترقی یافتہ فہرست میں ہے اور یہ اس فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق11کم ترقی یافتہ ریاستوں میں منی پور، مغربی بنگال، ناگالینڈ، آندھرا پردیش، جموں وکشمیر، میزورام، گجرات، تریپورہ، کرناٹک، سکم اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔

Bihar, UP, MP, 7 others amongst 'least developed' states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں