ہند امریکہ معاشی تعلقات کو وسعت دینے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

ہند امریکہ معاشی تعلقات کو وسعت دینے بات چیت

u.s. india relations
ہندوستان نےH1-B ویزوں کے تعلق سے اپنی فکر مندی سے امریکہ کو واقف کرادیاہے اور حالیہ عرصہ میں امریکی تاجر برادری کی جانب سے ظاہر کردہ معاشی فکر مند یوں کو دور کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا ہے ۔ صدر امریکہ بارک اوباما کے ساتھ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ملاقات سے قبل یہ قدم اٹھایاگیا ہے ۔ وزیرخارجہ ہند سلمان خورشید نے کل یہاں امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کی اور"باہمی دلچسپی کے مسائل بشمول سیول نیوکلیر معاملت پر جاریہ بات چیت پر تبادلہ خیال کیاہے۔" وزیراعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ آج واشنگٹن پہنچے، وہ کل(27ستمبر) کو میزبان صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ خورشید نے بتایاکہ فریقین نے ہندوستانی اور امریکی صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے ماشی مسائل پر بات چیت کی اور باہمی معاشی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خورشید نے بتایاکہ تبادلہ قیمت اندازی، استقدامی ٹیکس قواعد، محفوظ بندراہوں سے متعلق قواعد کے اعلامیہ، پنشن قواعد کے اقدامات اور ہوابازی ونیز ٹیلیکام جیسے شعبہ جات میں بیرونی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کے حدود میں اضافہ جیسے شعبہ جات میں ہندوستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ خورشید نے بتایاکہ"ہم نے یہ باتیں امریکہ کے علم میں لائی ہیں اور جو اقدامات ہم نے کئے ہیں اس کی فہرست انہیں دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس فہرست کو، امریکہ میں چیف اگزیکیٹیو آفیسرس فورم کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان ان فکر مندیوں پر بصراحت توجہ دے رہا ہے جو امریکی معاشی کوششوں میں اشتراک سے متعلق ہے۔ یہ اشتراک، H1-Bنان ایمگرنٹ ویزوں پر امریکہ کو ہندوستانی ماہرین پیشہ کی عارضی طورپر آمد سے متعلق ہے۔ ان شعبہ جات پر ہنوز توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ابھی بہت سارے اقدامات ہیں جو امریکہ کو اپنے صنعت کے تعلق سے کرنے ہیں۔ ہمیں، ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور ہمیں پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ خود اپنی صنعت پر بھی توجہ دینی ہے۔ دونوں ہی فریقین ایک تصفیہ کی دریافت کے لئے باہم قریب آنے کی مخلصانہ کوشش کررہے ہیں اور ہمیں محصلہ مثبت جواب سے حوصلہ ملاہے۔" اسی دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ دونوں فریقین نے تبدیلی آب و ہوا کے زبردست اثر کے بارے میں اپنی مشترکہ فکر مندی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلہ میں امریکہ اور ہندوستان کے امکانی رول پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

US, Indian Summit to Seek Closer Relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں