حکومت بندوق نہیں بلکہ ترقی کی خواہشمند ہے - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

حکومت بندوق نہیں بلکہ ترقی کی خواہشمند ہے - ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ماؤنوازوں کو آگہا کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگل محل میں کسی صورت میں تشدد کی واپسی نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ترقی چاہتی ہے، بندوق نہیں۔ دوروزہ پرولیا دورے کے آخری دن منگل کو باگھ مڑی تھانہ علاقے کے تحت نہریامیدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترنمول کانگریس حکومت جنگل محل میں امن قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اب ترقی کے کام کررہی ہے مقامی لوگوں کو خوراک اور دیگر سہولیات مہیاکرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگل محل میں پھر سے بندوق نہین نظر آنی چاہئے ۔ماؤنواز باغیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متا نے کہاکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتاامن کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پرولیا میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت1300کروڑ روپیہ مختص کرے گی۔ ایودھیا پہاڑ میں مقامی نوجوانوں کیلئے 50 لاکھ روپیہ کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس بنے گا۔ رگھوناتھ پور میں صنعتوں کیلئے32 ہزار کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ضلع میں مختلف منصوبوں کے ذریعہ50ہزارلوگوں کوملازمت ملے گی۔ پرولیا اور رگھوناتھ پور میں دوملٹی سپراسپیشلٹی ہسپتال تعمیر ہوگا۔ پرولیا میں انجینئرنگ کالج کھول دیاجائے گا۔ ضلع میں دو کالج کی تعمیر ہوگی۔ 1؍اکتوبر سے 14سے18 سالہ طالبات کیلئے "کنیا شری" منصوبہ بندی کا آغاز ہوگا۔ اس منصوبہ کے تحت36لاکھ طالبات کو ماہانہ 500روپیہ اور18سال پورے ہونے پر25 ہزار روپیہ ملیں گے۔ ایودھیا پہاڑ کیلئے بس سروس شرو کی جائے گی۔ اس کیلئے لائسنس دینے کا عمل شروع ہوچکاہے۔ مڈڈے مل پکانے والی خواتین کو ماہانہ 1000روپیئے کے بدلے 1500روپیئے دیئے جائیں گے۔ جلسہ عام میں ریاست کے پنچایت وزیر سبرتومکھرجی، سیلف ہیلپ گروپ محکمہ کے وزیر شانتارام مہتو، ترنمول ایم پی رائے، ایم ایل اے کے پی سنگھ سمیت دیگر موجود تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ بانکواڑہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

govt is keen for development - Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں