رہائی کے فوری بعد جگن موہن ریڈی کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

رہائی کے فوری بعد جگن موہن ریڈی کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

Jagan Mohan Reddy
چنچل گوڑہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے گھر واپسی کے بمشکل چند گھنٹوں بعد وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج فوری اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے اپنے پارٹی کے رفقاء کے ساتھ سلسلہ وار تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سیما آندھراعلاقہ کے ریاستی سکریٹریٹ ملازمین کے قائدین سے ملاقات کی، جنہوں نے متحدہ آندھرا پردیش کی اپنی جدوجہ میں ان سے معاونت کی درخواست کی۔ یہاں لوٹس پانڈ رہائش گاہ میں وائی ایس آر سی پی کے ہزاروں ورکرس اور ان کے حامی موجود تھے، جب کہ جگن نے اپنی میٹنگ میں مختصر توقف کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ جگن نے وائی ایس آر سی پی کے رکن پارلیمنٹ ارکان اسمبلی اور سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے متعلقہ حلقوں میں زمینی سطحی صورتحال پر رد عمل کا پتہ چلانے چند ارکان اسمبلی سے بھی دوبدو ملاقات کی۔ وائی ایس آر سی پی کے سینئر قائد نے بتایاکہ متحدہ آندھرا پردیش کے لئے اس وقت ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں جاری احتجاج پر عمومی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل اور تحریک کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جگن نے مبینہ طورپر ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کو ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر پوری طرح بے نقاب کریں۔ اس کے برخلاف سکریٹریٹ ملازمینے جگن سے جمعہ کو متحدہ آندھرا پردیش کی تائید میں نئی دہلی میں جنتر منتر میں منعقد ہونے والے احتجاجی پروگرام کے لئے ان کی پارٹی کی تائید طلب کی۔ انہوں نے پروگرام میں حصہ لینے کیلئے جگن کو مدعوبھی کیا، تاہم جگن نے عدالتی تحدیدات کی بناء پر اظہار معذرت کیا، اگرچہ کہ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی پارٹی کے نمائندے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جگن نے سرکاری ملازمین کے ساتھ سیما آندھرا کے موضوع احتجاج پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جگن نے سہ پہر میں وائی آر سی کی مرکزی گورننگ کونسل کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ حالات میں سیاسی واقعات اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ یواین آئی کے بموجب جگن موہن ریڈی، جنہیں غیر محسوب اثاثہ کیس میں تقریباً16ماہ جیل میں محروس رکھنے کے بعد رہاکیاگیاتھا، شہر کے علاقہ جوبلی ہلز میں اپنی قیامگاہ لوٹس پاؤنڈ میں اپنے حامیوں اور بہی خواہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ عوام کے علاوہ پارٹی کے حامی اور ورکرس، جگن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوٹس پاؤنڈ کے روبرو جمع تھے، جن کا جگن نے خیر مقدم کیا، تاہم وائی ایس آر سی پی کے سربراہ کو اپنے گھر میں چند افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی تائید پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دیکھاگیا، تاہم سیکوریٹی عملہ کیلئے ہجوم پرقابو پانا دشوار ہورہاتھا،جبکہ جگن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے سے دھکم پیل نہ کریں۔

After release, Jaganmohan Reddy promptly gets back to political activity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں