بھوپال میں بی۔جے۔پی کی ریلی - اڈوانی اور مودی میں دوری نمایاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

بھوپال میں بی۔جے۔پی کی ریلی - اڈوانی اور مودی میں دوری نمایاں

Modi and Advani
سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور نریندرمودی، پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار قرار دیئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہی عوامی پلیٹ فارم پر نظر آئے لیکن جب انہوں نے آپس میں خوشگوار کلمات کا تبادلہ کیاتو اس میں گرم جوشی نہیں دکھائی دی۔ اڈوانی نے جو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے حال ہی میں مودی کووزارت عظمیٰ امیدوار قرار دیئے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور بعدازاں ایسا معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر مفاہمت کرلی ہے، مودی اور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو گلدستے پیش کئے۔ جو چوہان نے پیر چھوکر آشرواد لیاتو انہوں نے فوری انہیں آشیرواد دیا اور جب مودی ان کے پاؤں چھونے جھکے تو انہوں نے سرد مہری کا انداز اختیار کیا۔ انہوں نے مودی کی طرف دیکھے بغیر صرف اپنے ہاتھ جوڑلئے۔ مودی ملک بھر میں ریالیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ اڈوانی نے اپنی تقریر میں کہاکہ اگر آج بی جے پی ہندوستانی سیاست میں اس مقام پر پہنچی ہے تو اس کی وجہ قصیح وبلیغ تقاریر نہیں بلکہ پارٹی کارکنوں کی محنت اور نفس کشی ہے۔ ہم صرف تقاریر کے بل بوتے پر نہیں بلکہ اپنے کام کی بنیاد پر انتخاب جیتیں گے۔ انہوں نے مرکز میں سابق این ڈی اے حکومت اور مختلف ریاستوں میں بی جے پی حکومتوں کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے مودی،چوہان اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ کے کام کی بھی ستائش کی۔ اڈوانی نے بی جے پی کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار کا خصوصی تذکرہ کیا اور کہاکہ پارٹی نے انہیں اس عہدہ کیلئے منتخب کیاہے۔
آئی اے این ایس کے بموجب اس بات پر زور دیتے ہوئے کانگریس بی جے پی نے لڑنے کی صلاحیت کھوچکی ہے، چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے آج کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کانگریس کی جانب سے نہیں بلکہ سی بی آئی کی جانب سے لڑے جائیں گے۔ انہوننے بھوپال میں کاریہ کرتامہاکمبھ(ریالی) سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر بھرپور تنقید کی اور پارٹی کارکنوں پر زور دیاکہ وہ ملک کو مرکز میں مخلوظ حکومت کی قیادت کرنے والی پارٹی سے نجات دلائیں۔ مودی نے کہاکہ کانگریس اپنے امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ انتخابات میں کانگریس نہیں بلکہ سی بی آئی مقابلہ کرے گی۔ کانگریس میں بی جے پی سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رہی۔ انہوں نے سی بی آئی کو میدان میں اتارا ہے ۔کانگریس کو واضح طورپر معلوم ہونا چاہئے کہ عوام نے ایمرجنسی کے دور میں کی گئی زیادتیوں کا اس سے بدلہ لیا ہے۔

Not touching: Modi, Advani cold vibes at BJP's Bhopal rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں