مصر میں بدترین سیاسی تشدد کی آزادانہ تحقیقات کی جائے - ایمنسٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

مصر میں بدترین سیاسی تشدد کی آزادانہ تحقیقات کی جائے - ایمنسٹی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں سیکوریٹی فورس کی جانب سے قتل عام اور اظہار کی آزادی و اجتماع کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہراسانیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ لندن میں قائم ادارہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کہاکہ صدر محمد مرسی کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد جوللائی میں فوج کی جانب سے ان کی برطرفی کے بعد سیاسی تشدد کی انتہائی سطح سامنے آئی ہے14اور18اگست کے درمیان کم از کم1090لوگوں کا قتل کیاگیا جن میں سے بیشترہلاکتیں طاقت کے زیادہ استعمال، سیکوریٹی فورس کی جانب سے غیر موزوں مہلک طاقت اور بالکلیہ طورپر غیر متناسب کاروائی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ جینوا میں ایمنسٹی کے نمائندے پیٹر اسپلنٹر نے یہ بات کہی۔ مصری سیکوریٹی فورس، قطبی عیسائیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے طبقاتی حملوں کو روکنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ ایمنسٹی نے اقلیتوں پر حملوں کے حوالے سے یہ بات کہی جو مصر کی کل آبادی85ملین کا صرف10فیصد ہوتے ہیں۔اسپلنٹر نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی یہ سطح بشمول زندگی حق، آزادانہ قانونی چارہ جوئی کا حق ، ہراسانیوں سے آزاد رہنے کا حق، آزادی اظہار و اجتماع کے حق کی پامالی، فی الفور غیر جانبدارانہ، آزادانہ اور مکمل تحقیقات کا تقاضہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحقیقات کے نتائج کو منظر عام پر لانا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر نوی پلے نے آج ہلاکتوں کیا آزادانہ تحقیقات کے مطالبہ کا اعادہ کیا اور ساتھ ہی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم مصر کو روانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مصر میں استحکام کا راستہ قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے کی اہلیت میں مضمر ہے جو ایک ایسے جامع طریقہ سے ہو کہ بلالحاظ سیاسی نظریہ، جنس، مذہب، یارتبہ کے تمام مصریوں کو اپنے ملک کے مستقبل کے تعین کا حقدار تسلیم کیاجائے۔

Amnesty decries 'extreme political violence' in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں