اولمپک گیمس کمیٹی کی جانب سے مسلم دنیا کو نظر انداز کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

اولمپک گیمس کمیٹی کی جانب سے مسلم دنیا کو نظر انداز کرنے کا الزام

ترکی کے وزیراعظم طیب اردغان نے کہاکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 2020ء کے اولمپک گیمس کی میزبانی کے لئے استنبول کو نظر انداز کرکے ٹوکیو کو جو انتخاب کیا ہے وہ مسلم دنیا کو نظر انداز کرنے کے مماثل ہے ۔ طیب اردغان نے ترک صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قبل ازیں اسپین اور جاپان اولمپک گیمس کی میزبانی کرچکے ہیں۔ حال ہی میں مخالف حکومت کے دوران پولیس کی زیادتی اور پڑوسی شام کے بحران کے پیش نظر شایداولمپک کمیٹی نے ٹوکیو کا انتخاب کیا ہے ۔ ایک اور بات ہے کہ ترکی کے کھلاڑیوں میں ڈوپنک کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ تیونس کے اجلاس میں ٹوکیو کی تائید میں60ووٹ ڈالے گئے اور استنبول کیلئے 36 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو دوسری مرتبہ اولمپک گیمس کی میزبانی کا موقع مل رہاہے۔ استنبول2000،2004اور2008 میں اولمپک گیمس کا میزبان بننے کی کوششوں میں ناکام ہوچکاہے۔

Olympic Committee has ignored the one-and-a-half billion Muslims in the world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں