انڈال ائیرپورٹ قاضی نذر الاسلام سے منسوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

انڈال ائیرپورٹ قاضی نذر الاسلام سے منسوب

انڈال میں آج جمعرات کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے زیر تعمیر ائیر پورٹ کو باغی شاعر قاضی نذر الاسلام کے نام سے منسوب کیا اور کہا کہ اس ائیر پورٹ سے2014ء میں پرواز شروع ہوگی۔ انڈال کے ائیرٹوپلس میں اس ائیر پورٹ کی تعمیر کے سلسلہ سے طویل کھینچا تانی کے بعد آخر کار اس ائیرپورٹ کا نام رکھاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ فی الحال یہاں سے ہیلی کاپٹر سروس شروع ہوگی اور2014میں طیاروں کی پروازیں شروع ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ فی الحال انڈال، پرولیا، بانکوڑہ، ہلدیہ علاقوں سے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ائیر پورٹ کے افتتاح سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور کی جارہی ہے۔ سرمایہ کا ریاست کے اس علاقہ میں سرمایہ کاری کیلئے خواہاں ہیں اور ریاست کی ترقی اور معاشی ترقی کا گراف دیکھ کر لوگ سرمایہ کاری کیلئے قدم بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صنعتوں کے قیام کیلئے زمین کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو زمین کی کمی نہیں ہوگی اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو لینڈ بینک سے زمین کی فراہمی کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے انڈال کے ائیر پورٹ کو بنگلہ کے معروف شاعر قاضی نذر الاسلام کے نام سے منسوب کرنے کے بعد اس جگہ پر قاضی نذر الاسلام کے ایک قدآدم مجسمہ کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل آسنسول میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے قاضی نذر الاسلام کے نام سے ایک یونیورسٹی قائم کرتے ہوئے تعلیمی سیشن کابھی آغاز کرایاہے اب انڈال کے اس ائیر پورٹ کو قاضی نذر الاسلام کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس ائیر پورٹ کو بھی قاضی نذر الاسلام کو ایک خراج عقیدت بتایا۔

West Bengal opens burdwan andal airport named after poet Kazi Nazrul Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں