دلیپ کمار کی حالت میں بہتری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

دلیپ کمار کی حالت میں بہتری

دلیپ کمار کی حالت میں بہتری
افواہوں پر دھیان نہ دینے سائرہ بانو کی مداحوں سے درخواست

ممتاز فلم اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت میں افاقہ ہورہاہے اور چند دنوں میں انہیں اسپتال سے رخصت کردیاجائے گا۔ دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے آج صحافیوں سے بات چیت کے دوران دلیپ کمار کا اسپتال کے بستر پر مسکراتے ہوئے ایک فوٹو بھی جاری کیا اور کہاکہ دلیپ صاحب کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور آج صبح انہوں نے ایک پیالی چائے بھی نوش کی۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پردھیان نہ دیں اور ان کی جلدازجلد صحت یابی کیلئے دعائیں جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کوممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گذشتہ دنوں سینے میں درد کی شکایت کے بعد شریک کیاگیاتھا۔ انتہائی نگہداشت والے کمرے میں زیر علاج 90سالہ دلیپ کمار کے معالجین کاکہنا ہے کہ دلیپ کمار کی طبیعت دن بہ دن اچھی ہوتی نظر آرہی ہے اور دوائیں ان پراثر انداز ہورہی ہے۔ اسی دوران دلیپ کمار کے ممبئی میں رہائش پذیر ایک مداح عبدالحمید انصاری عرف گوگاماسٹر روزآنہ صبح لیلاوتی اسپتال جاتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح سے وہ ان کی خیریت دریافت کرکے ممبئی کے ڈونگری علاقے میں واقع عبدالرحمن شاہ بابا کی درگاہ پر جاکر ان کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔

Dilip Kumar's condition improving, stop spreading rumours: Saira bano

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں