مغربی بنگال میں خانگی میڈیکل کالجس کے قیام کا حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-01

مغربی بنگال میں خانگی میڈیکل کالجس کے قیام کا حکومت کا فیصلہ

مغربی بنگال ریاست میں میڈیکل کالج کھولنے کے لیے حکومت نے ائینی فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں جلد ہی محکمہ صحت کی جانب سے "ایکسپریشن آف انٹرسٹ لیٹر" طلب کیے جائیں گے۔
مملکتی وزیر صحت چندریما بھٹاچاریہ نے نیوٹاؤن میں نرسنگ و پیرامیڈیکو کورسز فراہم کرنے والے نجی ادارے مرسی ہیلتھ کئیر انسٹی ٹیوٹ کی لانچنگ پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ "ایکسپریشن آف انٹرسٹ لیٹر" دینے کا عمل جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے لیے بہرحال کچھ شرائط ہوں گی، جن میں ریاست کے طالب علموں کے لیے مقرر کوٹے کے ساتھ ہی غریب طالب علموں کے لیے کچھ سیٹیں محفوظ کرنے کا بندوبست ہوگا۔

West Bengal government decided to set up private medical colleges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں