ڈاکٹروں نے جگن موہن ریڈی کی بھوک ہڑتال زبردستی ختم کروا دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-01

ڈاکٹروں نے جگن موہن ریڈی کی بھوک ہڑتال زبردستی ختم کروا دی

صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کو آج دواخانہ نمس کے ڈاکٹروں نے زبردستی سیال غذا دے کر ان کی 6 روزہ طویل بھوک ہڑتال ختم کروا دی، جس کے فوری بعد جگن موہن ریڈی پر غشی طاری ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے مزید طبعیت بگڑ جانے کا انتباہ دیتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل کے عہدیداروں سے ہڑتال ختم کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جس پر جیل عہدیداروں نے اجازت دے دی ، اس کے فوری بعد تقریباً چار ڈاکٹروں نے جگن کو زبردستی قابو میں کرتے ہوئے انہیں سیال غذا دے ڈالی۔
جیل عہدیداروں نے سیکشن 593 کے تحت جگن کو زبردستی سیال غذا دینے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر نالیش نے مزید بتایا کہ جگن کا بلڈ پریشر کم ہو گیا ہے اور پلس بھی گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کی تقسیم کے خلاف جگن موہن ریڈی نے گذشتہ پیر سے چنچل گوڑہ جیل میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور طبیعت بگڑ جانے پر ابتدا میں جیل عملہ نے انہیں عثمانیہ جنرل ہسپتال میں منتقل کیا تھا بعد ازاں انہیں جمعہ کی نصف شپ دواخانہ نمس منتقل کیا گیا۔

Jagan's six day fast foiled; Doctors force-feed him

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں