آگرہ کو تاج محل کے قابل شہر بنانے امریکی خاتون کا مشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

آگرہ کو تاج محل کے قابل شہر بنانے امریکی خاتون کا مشن

US-woman-mission-make-Agra-worthy-Taj-Mahal
ایک 30 سالہ ماہر نفسیات اور یوگا ٹیچر بحیثیت سیاح نیویارک سے آگرہ آئی تھیں لیکن انہوں نے شہر کی اصلاح کرنے اور اسے تاج محل جیسی خوبصورت یادگار کے قابل بنانے یہیں قیام کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ایرین وہائٹ نے جو گلابی ساڑی زیب تن کی ہوئی تھیں۔ آئی اے این ایس کو بتایاکہ اس شہر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں نئے کمیونٹی لیڈر چاہئے جن کی لوگ عزت کرتے ہوں اور جو عوام کو ترغیب دے سکتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ وہ 60سال کی عمر تک یا پھر جب تک جسم اجازت دیتا ہے شہر میں ہی قیام کرنا چاہیں گی۔وہ فلاحی کاموں میں مدد کیلئے ہندوستان آئی تھیں۔ تاہم انہوں نے سیاحوں اور مقامی عوام میں تبدیلی لانے یہیں قیام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر گندہ ہے اور کوئی یہاں ایک رات کے لئے بھی رکنا نہیں چاہتا۔ عوام میں صفائی، صحت اور دوسروں کے احساسات کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہوگا۔ آپ کو اعتماد کی فضا قائم کرتے ہوئے لوگوں تک رسائی حاصل کرنی ہوگی۔

US woman on mission to make Agra worthy of the Taj Mahal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں