گورکھا جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے دارجلنگ بند میں دو دن کے لیے نرمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

گورکھا جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے دارجلنگ بند میں دو دن کے لیے نرمی

دارجلنگ کے 3ہل سب ڈیویژنس میں غیر معینہ بند کو دوروز کیلئے اٹھالیا گیا ہے جس کا آج سے آغاز ہواہے جب کہ گورکھا جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس کے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے والی ہے۔ گورکھاجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذرائع نے کہاکہ بند میں دودن کی نرمی کی گئی ہے تاکہ عوام ضروری اشیاء خرید سکیں اور بورڈنگ میں رہنے والے طلبہ نے اپنے اسکولوں کو لوٹ سکیں۔ گورکھا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کل اس کے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے والی ہے۔ مقامی شہریوں کو غذائی اجناس کا قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا اور بند کی وجہ سے پہاڑیوں میں پٹرول پمپس خشک ہوچکے ہیں۔ بینکس، پوسٹ آفسس، مرکزی و ریاستی حکومت کے دفاتر آج دوبارہ کھل گئے۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ سبلی گڑی مارکٹ سے چاول، دالیں، گوشت اور مچھلی جیسے غذائی اجناس اور سپلائز کے ساتھ دارجلنگ اور کالم پانگ ٹاؤنس میں تقریباً65ٹرکس پہنچے۔ ہلکی گاڑیاں میدانی علاقوں میں دارجلنگ سے سلی گڑی تک چلائی گئیں۔ ایک 20رکنی سیاحوں کی پارٹی جو دارجلنگ میں گورکھا لینڈ ایجی ٹیشن کی وجہ سے پھنس گئی تھی، آج صبح سلی گڑی سے روانہ ہوگئی۔ مختلف علاقوں سے بورڈنگ اسکول کے طلبہ جو کل رات سلی گڑی میں رکے ہوئے تھے، آج صبح پہاڑیوں میں اپنے ہاسپٹلس کولوٹ آئے۔ اسکولس 13ستمبر کو دوبارہ کھل رہے ہیں۔ یہ بند تلنگانہ پر مرکز کے فیصلہ کے پیش نظر ایک علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے مطالبہ کا احیاء کرنے کیلئے 29جولائی سے نافذ العمل تھا۔ قبل ازیں یہ بند 31؍اگست کو ایک دن کیلئے اٹھالیاگیاتھا اور 2اور 3ستمبر کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے پہاڑی علاقوں کے دورہ سے قبل دوبارہ نافذ کردیا گیا تھا جہاں انہیں لیپ چاکمیونٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی تھی۔

Bandh relaxed for two days in Darjeeling as GJAC mulls future action

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں