امریکہ میں لاکھوں سرکاری ملازمتیں خطرے میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

امریکہ میں لاکھوں سرکاری ملازمتیں خطرے میں

صدر اوباما کے ہیلتھ کئیر پلان پر حزف اختلاف اور حکومت میں اختلافات ختم نہ ہوئے تو اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں لاکھوں سرکاری ملازم تنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے۔ اتوار کوایوان نمائندگان نے جس میں ریپبلکین پارتی کی اکثریت ہے، اس قانون کے لئے فنڈروکنے کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد سرکاری سروسز کے بند ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اگر سرکاری سروسز یکم اکتوبر کو بند ہوتی ہیں تو اکیس لاکھ سرکاری ملازمین میں سے ایک تہائی کوکام روکنا ہوگا اور اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اس مسئلے کے حل ہونے کی صورت میں انہیں اس عرصے کی تنخواہیں ملیں گے۔ امریکی مالی سال پیر کی رات ختم ہوجائے گا اور اس سے قبل حکومت کیلئے اخراجات کے بل سے متعلق ایک نئی پالیسی پر اتفاق رائے کرنا ضروری ہے۔ اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی تو غیر اہم سرکاری سروسز کو بند کرنا پڑے گا جس سے کئی افراد کی نوکریوں کو خطرہ ہوگا یا پھر وہ بغیر تنخواہ پر کام پر مجبور ہوں گے ۔ اتوار کو ایوان نمائندگان نے اخراجات سے متعلق ترمیم شدہ بل منظور کیا جس میں صحت کے قانون کے لئے مختص کیاگیا فنڈ شامل نہیں کیاگیا امریکی سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ سینیٹر ہیری ریڈ کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین اس ریپبلکین بل کورد کردیں گے۔
ممکنہ صورتحال:
تقریباً آٹھ لاکھ فیڈرل ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج دیاجائے گا۔ نیشنل پارکوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ملٹری کے تقریباً چودہ لاکھ فوجی ڈیوٹی پر رہیں گے لیکن ان کی تنخواہوں میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔ ائیر ٹرافک کنٹرولر اور سرحدی محافظ بھی کام کرتے رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے عملے کو بھی کام پرناآنے کا حکم دیئے جانے کا امکان ہے پاسپورٹ اور ویزادرخواستوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ لیکن سینٹ کی میٹنگ پیر کی سہ پہر ہوگی اور اس وقت ان کے پاس ایسا بل منظور کرنے کیلئے صرف چند گھنٹے ہوں گے جس میں ایسے نکات نہ ہوں جس سے یہ قانون نظر اندازہو۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کار نے کاکہنا تھاکہ اگرریپبلکین پارٹی کاکوئی رکن اس بل کے حق میں ووٹ دے گاتو وہ سروسز کے بند ہونے کیلئے ووٹ دے گا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ صدر اس ریپبلکین بل کو ویٹو کردیں گے۔ تاہم ایوان میں ریپبلکین پارٹی کے اراکین نے ویٹو کئے جانے کے تما م اندیشوں کو رد کرتے ہوئے بل میں ترمیم کی اور اسے192کے مقابلے میں 231سے منظور کروالیا۔ سینیٹ میں صدر اوباما کی ڈیموکریٹ جماعت کی اکثریت ہے جبکہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکین پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ اگر سرکاری سروسز یکم اکتوبر کو بند ہوتی ہیں تو پینشنوں میں تاخیر ہوگی اور ویزا اور پاسپورٹ کی درخواستوں پر عمل درآمد کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اہم سمجھے جانے والی سروسز جیسا کہ ائیر ٹرافک کنٹرول اور کھانے کی ضروریہ اشیاء کا معائنہ کرنے والے ادارے جاری رہیں گی۔ وزارت دفاع نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ ملٹری کے باوردی ملازمین معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے جبکہ سویلین عملے سے گھر رہنے کوکہاجائے گا۔

Republicans insisted the health care law was costing jobs and driving up

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں