ہند چین سرحدی تنازعہ کے حل کے لیے میکانزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

ہند چین سرحدی تنازعہ کے حل کے لیے میکانزم

ہندوستان اور چین کے عہدیداروں نے ایک کلیدی بارڈر سیکوریٹی میکانزم کوقطعیت دینے جیسے مختلف مسائل پر بات چیت اور غوروخوض کا چوتھا دور منعقد کیا جس پر توقع ہے کہ آئندہ ماہ وزیراعظم منموہن سنگھ کے مجوزہ دورہ چین کے موقع پر دستخط عمل میں آئیں گے۔ چین، ہندوستان سرحدی امور پر مشاورت اور ارتباط کے لئے ورکنگ میکانزم کے دوروزہ اجلاس میں توقع ہے کہ مجوزہ بارڈرڈیفنس کو آپریشن اگریمنٹ پر غوروغوض ہواہے جس کا مقصد حقیقی خط قبضہ پر دونوں فریق کی جانب سے پٹرولنگ سے متعلق کشیدگی کے ساتھ مزید جامع طورپر نمٹناہے۔ یہ مذاکرات حقیقی خط قبضہ پر چینی سپاہیوں کی جانب سے کئی دراندازیوں کے پس منظر میں عمل میں آئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی زیر صدارت میکانزم سرحدوں پر فوجوں کے درمیان مسائل سے نمٹنے کیلئے تشکیل دیاگیاہے۔ اس اقدام کا مقصد اس سال لداخ علاقہ میں ڈیپ سانگ وادی میں چینی سپاہیوں کی موجودگی سے پیداہونے والی کشیدگی کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایاگیا ہے۔ یہ مسئلہ علاقہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کے سپاہیوں کے انخلاء کے بعد حل ہوگیا۔ عہدیداروں نے کہاکہ اس اجلاس میں بارڈرڈینفس کو آپریشن اگریمنٹ(بی ڈی سی اے) پر غوروخوض کی توقع تھی جس کے تعلق سے بتایاگیاہے کہ خط قبضہ پر دونوں فریق کی جانب سے پٹرولنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے میں مزید جامع ہوگا۔ اجلاس سے قبل چین نے میکانزم پر عمل آوری کی ستائش کی اورکہاکہ اس نے سرحدوں سے متعلق محکموں کے درمیان تعاون اور سوجھ بوجھ میں اضافہ میں اور حساس مسائل سے نمٹنے اور سرحد پر صورتحال کے استحکام میں ایک مثبت رول ادا کیاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں