امریکہ برطانیہ اور فرانس - بشارالاسد کو سنگین نتائج کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

امریکہ برطانیہ اور فرانس - بشارالاسد کو سنگین نتائج کی دھمکی

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے صدر شام بشار الاسد کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ کیمیائی ہتھیار حوالہ کرنے میں ناکام رہے تو شام کے خلاف فوجی کاروائی یقینی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبین ولیم ہیگ اور لور اں فابیس کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر بشار الاسد حکومت یہ باور کرتی ہے کہ اس کے خلاف فوجی کاروائی نہیں ہوگی اور ہم اس تعلق سے سنجیدہ نہیں ہیں تو ایسی صورت میں وہ چال بازیوں سے کام لے سکتاہے ۔ کیری نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار داد طاقتور، لائق احتساب اور شفاف ہونے کے علاوہ بروقت ہوگی۔ یہ بات سارے عالم پر عیاں ہے کہ سیکوریٹی کونسل کے3مستقل ارکان متحد ہیں اور کاروائی کے مقصد اور مفاہمت سے پوری طرح متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر سفارت کاری ناکام ہوجائے تو فوجی حملہ یقینی ہے۔ فابیس نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں ایک مضبوط قرار داد منظور کرانے کے خواہاں ہیں جس میں پلان کے عدم نفاذ میں سنگین نتائج بھی شامل ہوں گے۔ برطانیہ وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہاکہ شامیوں پر اس قرار داد سے مکمل طورپر متفق ہونے کے لئے زبردست دباؤ ڈالا جائے گا۔ عالمی برادری کو بشار الاسد کو دائرہ احتساب میں لانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں